بال اگانے کے لئے آج کل ڈاکٹر کون سے انجیکشن لگاتے ہیں؟ گنج پن سے بچنے کا نیا طریقہ! اس علاج کی کیا قیمت ہے؟

آج کل جسے دیکھو سر کے گنجے پن سے پریشان رہتا ہے۔ کوئی کہتا ہے کھارے پن کی وجہ سے بال جھڑ رہے ہیں تو کوئی کہتا ہے جینیٹک مسئلہ ہے لیکن جو بھی ہو بال جھڑنے کے بعد لوگ اپنی شخصیت سے اعتماد کھونے لگتے ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے پی آر پی ٹریٹمینٹ کا بہت چرچہ ہے۔ لیکن کیا یہ ٹریٹمینٹ کروانے سے کوئی نقصان بھی ہوسکتا ہے یا پھر یہ کن لوگوں کو کروانا چاہئیے؟ یہ تمام معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں دی جائیں گی۔

بالوں کا پی آر پی کیا ہے؟

ڈاکٹر عشبہ چیمپہ ڈرمیٹالوجسٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں ڈاکٹر عشبہ نے پی آر پی سے متعلق معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پی آر پی ٹریٹمینٹ سے مراد پلیٹییٹ رچ پلازما ٹریٹمینٹ ہے۔ اس طریقہ کار میں انسان کا اپنا خون نکال کر سر میں انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے۔ اس ٹریٹمینٹ کے 3 سیشنز ہوتے ہیں جس میں بالوں کو سیکشنز میں بانٹ کر انجیکشن لگایا جاتا ہے۔ نتیجہ3 سیشنز کے بعد ہی آنا شروع ہوتا ہے۔

ٹریٹمینٹ کے فائدے

ڈاکٹڑ عشبہ کہتی ہیں کہ اس ٹریٹمینٹ سے بال جھڑنا کم ہوتے ہیں اس کے علاوہ بالوں کی ساخت بھی بہتر ہونے لگتی ہے کیوں کہ سر کے خلیات میں ایک طرح سے دوبارہ جان پڑ جاتی ہے اور دورانِ خون بہتر ہوجاتا ہے۔ البتہ یہ ٹریٹمینٹ کسی ماہر ڈرمیٹالوجسٹ سے کروایا جائے کیوں کہ ہر قسم کے گنج پن کو پی آر پی پی سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ڈاکٹر تجویز کرے تب ہی پی آر پی کروائیں۔

اس ٹرٹمینٹ کی قیمت کیا ہے؟

مختلف کلینیکس میں اس ٹریٹمینٹ کی قیمت الگ ہے لیکن کم سے کم اس علاج کی قیمت 10 ہزار سے شروع ہوتی ہے۔ 20 ہزار میں پی آر پی ٹریٹمینٹ کسی معیاری کلینک سے کروایا جاسکتا ہے۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2317 Views   |   28 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بال اگانے کے لئے آج کل ڈاکٹر کون سے انجیکشن لگاتے ہیں؟ گنج پن سے بچنے کا نیا طریقہ! اس علاج کی کیا قیمت ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بال اگانے کے لئے آج کل ڈاکٹر کون سے انجیکشن لگاتے ہیں؟ گنج پن سے بچنے کا نیا طریقہ! اس علاج کی کیا قیمت ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.