بڑی الائچی کے دانوں کو دہی کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر عیسٰی کے بتائے ہوئے کچھ ایسے دیسی علاج جو آپ کے بھی کام آئیں

بڑی الائچی کھانوں میں تو آپ نے بھی استعمال ہوگی اس می وٹامن اے، سی، میگنیشئم اور مینگنیز پائی جاتی ہے جو اسے ہمارے لیے فائدے مند بناتی ہے۔ اس میں صحت کے کئی ایسے مسائل کا حل چھپا ہے جو آپ کو ہم نے کے فوڈز میں پہلے بھی بتائے ہیں۔ آج ہم آپ کو بڑی الائچی کے وہ فائدے اور استعمال کے طریقے بتا رہے ہیں جو ڈاکٹر عیسیٰ اور دیگر ہربلسٹ بھی بتاتے ہیں۔

بڑی الائچی:

کالے دانوں والی بڑی الائچی پہاڑی علاقہ جات سے منگوائی جاتی ہے کیونکہ اس کی کاشت وہاں زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی قیمت بھی زیادہ ہونے کی یہی وجہ ہے کہ اس کو ہر جگہ کاشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دواؤں میں استعمال ہونے والا ایک ایسا جُز ہے جس کو عام لوگوں کی پہنچ سے پہلے حکیم استعمال کرلیتے ہیں۔

فائدے اور استعمال:

٭ دہی کے ساتھ کھانا:

بڑی الائچی کے دانوں کو باریک پیس کر اس کو دہی میں ملا کر کھانے سے برسوں پُرانا قبض کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور اس سے پیٹ کے کیڑوں کو بھی ختم کرنے میں ملتی ہے۔

٭ دودھ کے ساتھ:

ہڈیوں اور جوڑوں کے درد اور لیس دار مادے کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے اس کو دودھ میں پکا کر پینا مفید ہے ساتھ ہی یہ دانتوں کے درد کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

٭ چائے:

بڑی الائچی کی چائے سانس اور دمے کے امراض میں حیران کُن مدد دیتی ہے اس کو استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کی بند ناک کھلے گی بلکہ سینے میں جما ہوا بلغم بھی نکل جائے گا۔

٭ زخم کی دوا:

جسم کے کسی بھی حصے میں زخم ہوگئے ہیں یا چوٹ لگ گئی تو اس جگہ بڑی الائچی کے پانی سے سپرے کریں اور پیروں کے ناخنوں میں فنگس ہے تو پاؤں کو اس پانی میں کچھ دیر ڈبو کر رکھیں یہ بہت فائدے مند ہے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2333 Views   |   16 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2023)

بڑی الائچی کے دانوں کو دہی کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر عیسٰی کے بتائے ہوئے کچھ ایسے دیسی علاج جو آپ کے بھی کام آئیں

بڑی الائچی کے دانوں کو دہی کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر عیسٰی کے بتائے ہوئے کچھ ایسے دیسی علاج جو آپ کے بھی کام آئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑی الائچی کے دانوں کو دہی کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر عیسٰی کے بتائے ہوئے کچھ ایسے دیسی علاج جو آپ کے بھی کام آئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔