جادوئی تیل جو دے مہنگے فائدے۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بنایا 7 پتوں کا ایسا تیل جو گنج پن کو دور کرکے آپ کے بالوں کو لمبا کرنے میں مدد کرے

بال انسان کی شخصیت کا ایک اہم جُز ہے، اور اچھے بالوں کے حصول کیلیئے لوگ نہ جانے کون کون سے طریقے اپناتے ہیں اور کتنے ہی پیسے خرچ کردیتے ہیں لیکن زیادہ تر صورتوں میں یہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا کیونکہ، بالوں کی نشونما کیلیئے جتنی ضرورت اسے باہر سے دیکھ بھال کی ہے اتنی ہی اندرونی طور پر صحت مند ہونے کی ہے۔ اسلیئے اندرونی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے تبھی ظاہری طور پر چیزیں اثر کریں گی۔

آج کے فوڈ آپ کو بتائے گا ڈاکٹر بلقیس کے خاص تیل کا طریقہ، 7 پتّوں سے بنائے گئے اس تیل سے آپ کے بال نہ صرف لمبے گھنے ہونگے بلکہ اس کے اور بھی فائدے ہیں۔

اجزاء:

سفید تل کا تیل
نیم کے پتّے
بیری کے پتّے
چقندر کے پتّے
کڑی پتّے
میتھی کے پتّے
پالک کے پتّے
سوہانجنا (مورنگا) کے پتّے

طریقہ کار:

۔ ایک برتن میں تِل کا تیل ڈال کر اسے دھیمی آنچ پر گرم ہونے رکھ دیں
۔ اسکے بعد ان تمام پتوں کو ہم وزن لیکر اس تیل میں ڈال کر پکائیں
۔ اس وقت تک پکائیں جب تک پتوں کا پانی سوکھ نہ جائے اور تیل میں سے چڑچڑانے کی آواز آنا بند نہ ہوجائے
۔ تیل میں موجود پتّے ہلکے براؤن ہو کر اوپر آجائیں گے اور تیل کا رنگ تبدیل ہوجائے گا، اسکا مطلب آپ کا تیل پک چکا ہے
۔ اب ان تمام پتّوں کے ساتھ تیل کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں، اور اسے چھان کر تیل اور بچے ہوئے گودے کو الگ الگ بوتل میں رکھ دیں

فائدہ:

اس تیل کا باقاعدہ استعمال آپ کے سر کی خشکی دور کرئے گا، بالوں کو گرنے سے روکے گا، گنج پن دور کر کے نئے بال پیدا کرئے گا اسکے علاوہ سفید ہونے سے بچائے گا بالوں کا۔
تیل بنانے کے طریقے کو صحیح سے سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   545 Views   |   26 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جادوئی تیل جو دے مہنگے فائدے۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بنایا 7 پتوں کا ایسا تیل جو گنج پن کو دور کرکے آپ کے بالوں کو لمبا کرنے میں مدد کرے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جادوئی تیل جو دے مہنگے فائدے۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بنایا 7 پتوں کا ایسا تیل جو گنج پن کو دور کرکے آپ کے بالوں کو لمبا کرنے میں مدد کرے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.