بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں، یہ تو سب نے سنا مگ اگر اسی رحمت کو سپورٹ کیا جائے، اس پر اعتماد کیا جائے تو والدین کا سر فخر سے بلند کر کے دکھا دیتی ہہیں، معاشرے کے طعنوں کا بھی لفظوں کے بجائے اپنے عمل سے جواب دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فاخرہ انور کی ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں وہ اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ دیکھی جا سکتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ والدہ کے سر پر ڈگری والی ٹوپی موجود ہے جبکہ والد کے گلے میں میڈلز موجود ہیں، ساتھ ہی خود فاخرہ کے گلے میں بیسٹ گریجویٹ کا ٹائٹل موجود ہے۔
فاخرہ نے اپنے نام کی طرح والد کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ فاخرہ کے والد اخبار فروش ہیں، جو کہ اخبار بیچ کر بیٹی کے خواب پورے کرنے کی جستجو میں تھے۔
بیٹی کو والدین کی قربانی اور سخت محنت کا اندازہ تھا یہی وجہ تھی کہ فاخرہ نے سخت محنت اور والد کو خوش کرنے کے لیے ڈاکٹر بن کر ان کا خواب پورا کر دیا۔
بیٹی کی آنکھوں میں والدین کی خوشی، اور ان کا مطمئن چہرا بخوبی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ یہ بات بھی واضح کر دی ہے کہ بیٹی بوجھ نہیں ہوتی ہے، بلکہ اسے بھی اتنی ہی اہمیت اور سپورٹ ملے جو کہ بیٹے کو ملتی ہے تو وہ والدین کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Akhbar Farosh Ki Beti Doctor Ban Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Akhbar Farosh Ki Beti Doctor Ban Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.