شادی شدہ زندگی سے سکون نہ ملے تو راہیں جدا کر لیں ۔ جی ہاں یہ الفاظ تھے ملک کی مشہور اداکار سجل علی کے ۔ ابھی حال ہی میں ان کی شوہر احد رضا میر کے ساتھ طلاق کی خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم دونوں نے کوئی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔ بہر حال اپنی ہالی ووڈ کی فلم کی پروموشن کے دوران ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔
جس پر انکا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں والدین شادی کیلئے بچوں کو مجبور کرتے ہیں۔ ہاں میں جانتی ہوں کہ شادی ضروری ہے لیکن ان کی بھی پسند نہ پسند کا خیال رکھا جائے اور پھر اگر شادی شدہ زندگی اچھی نہ چل رہی ہو تو پھر راہیں جدا کر لینے میں کوئی ہرج نہیں ۔یہی نہیں اسی فلم کی پروموشن کے دروان آج سے کچھ دن سے پہلے ان سے سوال کیا گیا کہ شادی پر اپ کی کیا رائے ہے۔
تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اس وقت میرے لیے یہ بات کہنا قبل از وقت ہو گا کہ دونوں میں سے کون سی شادی بہتر ہے پر میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ شادی لو ہو یا ارینج دونوں میں ہی خطرہ (رسک) ہے۔ یہاں آپکو یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ ان کی اس فلم کی پروڈیوسر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ہیں۔
یہی نہیں فلم کی کہانی بھی جمائما کی عمران سے محبت، شادی، کہانی اور پاکستان میں گھر والوں کی مرضی سے شادی کی روایت سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔ یہ فلم برطانیہ کے سینما گھروں میں 27 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔