بقرعید کے دن ہیں اور ہر گھر میں روزانہ ہی گوشت کے مزیدار پکوان بنائے جا رہے ہیں، لیکن آپ کی صحت کے لئے کون سے گوشت کا استعمال فائدے مند ہے یہ جاننا بے حد ضروری ہے۔
گوشت بیف کا ہو یا مٹن کا اپنے اندر الگ افادیت اور غذائیت رکھتا ہے جس کے جہاں بہت سے فوائد وہیں بہت سے نقصانات بھی ہیں، آپ کو ان دونوں میں سے کون سے گوشت کا اپنے لئے انتخاب کرنا ہے آیئے جان لیتے ہیں تاکہ آپ کی صحت رہ سکے برقرار۔
بیف یا مٹن کونسا گوشت استعمال کیا جائے؟
گوشت انسانی غذا کا ایک اہم زریعہ ہے جس کے استعمال سے بنیادی جز پروٹین سمیت متعدد منرلز بھی حاصل ہوتے ہیں، یوں تو ماہرین دالوں اور سبزیوں کے استعمال پر زیادہ زور دیتے ہیں مگر گوشت کی بھی اپنی ہی افادیت اور اہمیت ہے جسے ہر گز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
غذائی ماہرین کے مطابق گائے کے گوشت کی 100 گرام مقدار میں 250 کیلوریز، 15 گرام فیٹ، 30 فیصد کولیسٹرول، 3 فیصد سوڈیم، 14 فیصد آئرن، 20 فیصد وٹامن بی 6، 5 فیصد میگنیشیم، 1 فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی اور 43 فیصد کوبالا من پایا جاتا ہے جو کہ غذائیت کا ایک ذخیرہ ہے۔
جبکہ بکرے کے گوشت کے 11 گرام مقدار میں 294 کیلوریز، 32 فیصد فیٹ، 45 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، 32 فیصد کولیسٹرول، 3 فیصدسوڈیم، 8 فیصد پوٹاشیم، 50 فیصد پروٹین، 10 فیصد آئرن، 5 فیصد وتامن بی 6، 5 فیصد میگنیشیم، اور 43 فیصد کوبالامین پایا جاتا ہے جو کہ گائے کے گوشت کے بنسبت کئی زیادہ اور فائدے مند ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید اور لال گوشت کے اپنے اپنے فائدے اور نقصانات ہیں اس لئے بکرے یا گائے جس کا بھی گوشت استعمال کریں اعتدال پسندی اختیار کریں اور حد سے تجاوز نہ کریں، کیونکہ زیادہ گوشت استعمال کرنے سے کینسر، دل کے امراض، ذیابیطس، معدہ، جگر کی بیماریاں جیسے سنگین امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
گائے کا گوشت کسی بھی موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے گائے کا گوشت افادیت میں سب سے پیچھے اور اس میں غذائیت بھی کم پائی جاتی ہے جبکہ بکرے کا گوشت گرم تاثیر والا، لذت اور ذائقہ کے علاوہ غذائیت سے بھرپور اور گائے کے گوشت سے کئی گنا زیادہ فائدے مند ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین