ملنے کا کہا تھا مگر اب دنیا سے چلا گیا۔۔ کراچی کے فلیٹ میں جھلس کر زندگی کی بازی ہارنے والے دو بھائیوں کی باتیں یاد کر کے دوست رو پڑے

امیر حمزہ یاروں کا یار اور خوش مزاج تھا۔ اتوار کو ہونے والے میچ کا منتظر تھا۔ پڑھائی اور کھیلوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں الجھا ہوا تھا

ہم بات کررہے ہیں اس نوجوان کی جس کا انتقال کراچی کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ زندگی میں جوان اولاد کی موت سے بڑا دکھ شاید ہی کوئی دوسرا ہو۔ کراچی کے ایک خاندان پر دکھوں کا یہ پہاڑ ایک نہیں 2 بار ٹوٹ چکا ہے۔ کل جھلس کر مرنے والے طلحہ کے بعد آج ان کے بھائی امیر حمزہ بھی دنیا ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نعمان ٹیرس کی عمارے کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے گھر میں موجود ٥ افراد جل گئے تھے۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے گھر والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 25 سالہ طلحہ کا انتقال کل جبکہ ان کے بھائی امیر حمزہ کا انتقال آج ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ مرنے والے دونوں بھائیوں میں طلحہ کافی خوش مزاج اور ہنس مکھ تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس کے مطابق طلحہ نے اپنے دونوں سے یہ کہا تھا کہ تصویریں لے لو کیا پتا کل ہو نہ ہو۔ ایک ایسی پوسٹ بھی وائرل ہے جس میں طلحہ نے اپنے دوست سے کل ملنے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ کل ان کی زندگی میں نہ آسکی۔

طلحہ اور امیر حمزہ طاہر نے ابتدائی تعلیم ’چیپٹر اینڈ ورسس‘ سے حاصل کی۔ طلحہ اقراء یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی میں ہی انٹرن شپ کررہے تھت جبکہ امیر حمزہ ابھی طالب علم تھے اور ساتھ ہی انشورنس کمپنی میں انٹرن شپ کررہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ان دونوں کے والدین اور بہن کی حالت ابھی بھی نازک ہے۔

Flate Main Jalne Wala Larka

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Flate Main Jalne Wala Larka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Flate Main Jalne Wala Larka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3639 Views   |   22 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ملنے کا کہا تھا مگر اب دنیا سے چلا گیا۔۔ کراچی کے فلیٹ میں جھلس کر زندگی کی بازی ہارنے والے دو بھائیوں کی باتیں یاد کر کے دوست رو پڑے

ملنے کا کہا تھا مگر اب دنیا سے چلا گیا۔۔ کراچی کے فلیٹ میں جھلس کر زندگی کی بازی ہارنے والے دو بھائیوں کی باتیں یاد کر کے دوست رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ملنے کا کہا تھا مگر اب دنیا سے چلا گیا۔۔ کراچی کے فلیٹ میں جھلس کر زندگی کی بازی ہارنے والے دو بھائیوں کی باتیں یاد کر کے دوست رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔