گھر بیٹھے چہرہ پارلر والے فیشل کی طرح چمک اٹھے گا۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے پھٹے پوئے دودھ سے بہترین اور سستے فیشل کا کون سا طریقہ بتا دیا؟ دیکھیں

آج کل مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ہر چیز کے لئے دل مارنا پڑتا ہے لیکن اب خواتین پارلر جانا چھوڑ دیں تو بھلا اپنے حسن میں اضافہ کیسے کریں؟ اس آرٹیکل میں ہم خواتین کی یہ مشکل بھی آسان کردیتے ہیں کیونکہ سماء ٹی وی میں ڈاکٹر بلقیس نے باورچی خانے کی چند چیزوں سے ٣ آسان اسٹیپس کا سستا ترین فیشل کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ آئیےجانتے ہیں کہ وہ کیا ہے۔

سب سے پہلے آپ کو اس کے لئے آدھی کٹوری دودھ اور ایک لیموں چاہیے ہوگا۔ دودھ میں لیموں کے رس کے چند قطرے ڈال دیں اور جب دودھ پھٹ جائے تو اس کا کریمی سا حصہ دھلے ہوئے چہرے پر لگا کر اچھی طرح مساج کریں۔ اور 5 منٹ بعد چہرہ موٹے نم کپڑے سے صاف کرلیں۔

اس کے بعد بھیگی ہوئی کالی مسور کی دال کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور پھٹے ہوئے دودھ کی کریم اس میں ملا کر چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح اسکربنگ کریں۔ 5 منٹ کے بعد عرق گلاب چہرے پر اسپرے کر کے اسپرے صاف کر لیں۔

آخری اسٹیپ میں ایک انڈا لیں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو انڈے کی زردی لیکن اگر جلد چکنی ہے تو انڈے کی سفیدی لے کر پھینٹ لیں اور چہرے پر ماسک کی طرح لگا لیں۔ یہ خالص پروٹین آپ کی جلد کو چاند کی طرح چمکا دے گا۔ لیجیے گھر بیٹھے صرف آدھے گھنٹے میں پارلر جیسا فیشل ہوگیا۔

Dr Bilqui Ne Bataya Phatay Hue Doodh Se Facial Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dr Bilqui Ne Bataya Phatay Hue Doodh Se Facial Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilqui Ne Bataya Phatay Hue Doodh Se Facial Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2536 Views   |   01 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھر بیٹھے چہرہ پارلر والے فیشل کی طرح چمک اٹھے گا۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے پھٹے پوئے دودھ سے بہترین اور سستے فیشل کا کون سا طریقہ بتا دیا؟ دیکھیں

گھر بیٹھے چہرہ پارلر والے فیشل کی طرح چمک اٹھے گا۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے پھٹے پوئے دودھ سے بہترین اور سستے فیشل کا کون سا طریقہ بتا دیا؟ دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر بیٹھے چہرہ پارلر والے فیشل کی طرح چمک اٹھے گا۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے پھٹے پوئے دودھ سے بہترین اور سستے فیشل کا کون سا طریقہ بتا دیا؟ دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔