نیم کا درخت اور پتے٬ وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

جنوبی ایشیا میں نیم کے پیڑ کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ زمانہ قدیم سے اس کا ذکر سنسکرت کی کتابوں میں ملتا ہے اور تقریبًا چار ہزار برسوں سے اس کا استعمال دواؤں میں بھی ہوتا آرہا ہے۔ نیم کے درخت اور پتے کئی ایسے فوائد کے حامل ہوتے ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت لاعلم ہے-

چینی ماہرین کے مطابق نیم کے تازہ پتے کھانے سے چیچک ،خسرہ،اور کیل مہاسوں کا علاج ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیم کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کے اندر داخل ہو کر خون اور جگر کو صاف کرنے کے ساتھ خارش اور کھجلی کو بھی ختم کرتے ہیں۔ نیم کے پتے ذائقے میں انتہائی تلخ ہوتے ہیں جنھیں کھانا مشکل ہے لیکن ان کے انسانی صحت کے لئے فوائد لاتعداد ہیں۔

ماہرین زراعت کے مطابق نیم کا درخت زمینی مٹی کی صلاحیت بڑھاتا ہے اور پانی کے ضیاع و مٹی کے کٹاؤ کو بھی روکتا ہے نیز نیم کے درخت کا ہر حصہ بیج ، پھل ، تیل، چھال ، جڑ بطور دافع عفونت اور دافع جراثیم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ نیم کے درخت سے کشید کردہ اجزاء بول، دست، پیچش،کھانسی، جلدی امراض ، بگڑے ہوئے زخم ، اعصابی تناؤ، انواع واقسام کی سوزشوں سمیت بہت سارے امراض میں بے حد مفید ہے۔

نیم کے پتوں سے کشید کردہ اجزاء ملیریا کے علاج کے لیے بھی نہایت سود مند ثابت ہوئے ہیں- یہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کر کے دل کی شریانوں کی تنگی جو دل کے دورہ کا باعث بنتی ہے کو دور کرتے ہیں ۔

نیم کے پتوں کے چند مزید قیمتی فوائد:
نیم کے پتے پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک کہ پتے نرم اور پانی کا رنگ سبزی مائل نہ ہوجائے- اس پانی کو دوسرے پانی میں ملا کر غسل کرنے سے جلدی انفیکشن اور خارش سے نجات ملتی ہے-

مندرجہ بالا ابلے ہوئے پانی کے میں اگر روئی بھگو کر جلدی دانوں پر لگائی جاتے تو ان کا خاتمہ ممکن ہے-

نیم کا پانی چہرے کی جھریوں محفوظ رکھتا ہے اور ساتھ ہی نکھار بھی پیدا کرتا ہے۔

چہرے کے کیل مہاسوں کے علاج کیلئے نیم کے پتوں اور مالٹے کے چھلکے کو اکٹھا کوٹ لیں اور اس میں شہد، سویا ملک اور تھوڑا سا دہی شامل کر لیں، اس آمیزے کو ہفتہ میں کم از کم تین دفعہ استعمال کریں۔

بالوں کی مضبوطی کے لیے نیم کا تیل استعمال کریں- بالوں کی جڑوں میں اس تیل کی مالش کچھ اس طرح کریں کہ بال ٹوٹنے نہ پائیں۔

سر کی خشکی دور کرنے کیلئے نیم کے پاﺅڈر کو پانی میں مکس کر لیں اور اسے سر کی جلد پر ایک گھنٹہ لگا رہنا دیں۔ اس کے بعد شیمپو سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔

کان میں موجود زخم کے خاتمے کے لیے نیم کے پتوں کا پانی 3 ماشہ، شہد خالص 3 ماشہ دونوں کو ملا کر اور نیم گرم کر کے کان میں چند قطرے ڈالیں٬ چند روز میں زخم ٹھیک ہو جائے گا۔

دو تولہ نیم کی چھال کو ایک سیر پانی میں پکائیں جب چوتھائی رہ جائے تو مل کر چھان لیں اور صبح و شام پی لیا کریں، اس سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں اور آئندہ پیدا نہیں ہوتے ۔

Benefits Of Neem Leaves

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Neem Leaves and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Neem Leaves to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21865 Views   |   04 May 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

نیم کا درخت اور پتے٬ وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

نیم کا درخت اور پتے٬ وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نیم کا درخت اور پتے٬ وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔