اے خدا! ایک بار میرے بچے کی جھلک دکھا دے ۔۔ کئی سال بعد ماں بننے والی خاتون نے موت سے قبل بچے کو جنم دیا تو ڈاکٹرز کیوں حیران ہوئے؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جو کہ صارفین کو افسردہ کر دیتی ہیں۔ کچھ تو ایسی ہیں جو کہ سب کی حیرت کا باعث بن جاتی ہے۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون برینی سماسلیت کی کہانی کچھ اس طرح کی ہے کہ برینی کی خواہش تھی کہ وہ بھی ماں بنیں اور اپنے بچے کی خود دیکھ بھال کریں اسے پیار کریں، خواہش تھی کہ ان کا بچہ بھی اسے ماں کہہ کر بلائے۔

مگر وقت اس طرح بدلتا ہے کہ سب حیران رہ جاتے ہیں۔ برینی کی شادی آدم سے ہوئی تھی اور دونوں اپنی زندگی میں بے حد خوش تھے۔ اسی دوران دو خبریں ان دونوں کی زندگی بدل دیتی ہے، ایک کہ 22 سالہ برینی کے پاؤں میں موجود ٹیومر کینسر بن چکا تھا جو کہ ان کی جان کے لیے خطرہ بن چکا تھا۔

دوسری خبر نے انہیں ایک امید کی کرن بھی دی، وہ یہ کہ برینی کینسر میں تو مبتلا ہوئیں مگر وہ ماں بننے والی تھیں، اب ان کی ذمے اپنے ساتھ ساتھ ایک اور ننھی جان کی ذمہ داری تھی۔

مگر شاید ابھی اور امتحان بھی تھے، جب ہی اس مشکل گھڑی میں شوہر آدم کی بھی وفات ہو گئی۔ اب خود برینی کی خواہش تھی کہ مرنے سے پہلے وہ اپنے بچے کو ایک بار دیکھ لیں۔

برسوں سے ماں بننے کی خواہش برینی کی اس طرح پوری ہوئی کہ برینی نے اپنے بچے کو محسوس کیا، اسے گود میں لیا، ایک ماں نے اپنے بچے کی خوشبو کو محسوس کیا اور اسے ڈھیر سارا پیار دیا۔

ماں بیٹے سے اس طرح پیار کر رہی تھی کہ شاید اسے علم ہو گیا تھا اب مجھے جانا ہے۔جب ہی برینی بیٹے کے دنیا میں آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔ برینی کو اس بات کا یقین تھا کہ میرے بچے کی بہترین تربیت فیملی والے کریں گے۔

ڈاکٹرز کے مطابق وہ خود بھی حیرت زدہ تھے کہ برینی نے کینسر کو بتائے گئے وقت سے زائد عرصے تک برداشت کر لیا، شاید یہ ایک ماں کی طاقت تھی جو کہ اپنے اندر موجود ایک اور جان کی حفاظت کے لیے برداشت کر رہی تھی۔

Mout Se Qabal Bachy Ki Pedaish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mout Se Qabal Bachy Ki Pedaish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mout Se Qabal Bachy Ki Pedaish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   15408 Views   |   03 Mar 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اے خدا! ایک بار میرے بچے کی جھلک دکھا دے ۔۔ کئی سال بعد ماں بننے والی خاتون نے موت سے قبل بچے کو جنم دیا تو ڈاکٹرز کیوں حیران ہوئے؟

اے خدا! ایک بار میرے بچے کی جھلک دکھا دے ۔۔ کئی سال بعد ماں بننے والی خاتون نے موت سے قبل بچے کو جنم دیا تو ڈاکٹرز کیوں حیران ہوئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اے خدا! ایک بار میرے بچے کی جھلک دکھا دے ۔۔ کئی سال بعد ماں بننے والی خاتون نے موت سے قبل بچے کو جنم دیا تو ڈاکٹرز کیوں حیران ہوئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔