کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ اللّٰہ کے نام پر معاف کرنے والی ٹک ٹاکر سامعہ نے رپورٹر کے چبھتے سوال پر کیا جواب دیا؟

TikToker Samia Hijab Forgave Hassan Zahid

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کے کیس میں ڈرامائی موڑ اُس وقت آیا جب متاثرہ فریق نے اللہ کی رضا کے نام پر معافی دے دی۔ سامعہ کے بیان کے بعد جج عامر ضیاء نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی، اور یوں یہ گونجتا ہوا مقدمہ اچانک اختتام کو پہنچا۔

سماعت کے بعد میڈیا نے سامعہ حجاب کو گھیر لیا، مگر وہ چپ رہی۔ ایک صحافی نے چبھتا ہوا سوال کیا، کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ مگر ٹک ٹاک اسٹار نے ایک لفظ کہے بغیر کمرۂ عدالت سے باہر قدم رکھ دیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر محمد اسحاق نے عدالت کو بتایا کہ مدعیہ نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔ جج نے ہدایت دی کہ مدعیہ یا اُن کے اہلِ خانہ میں سے کوئی فرد آ کر خود بیان دے۔ مختصر وقفے کے بعد سامعہ حجاب عدالت میں پیش ہوئیں۔

جج عامر ضیاء نے پوچھا، کیا تمام معاملات طے پا گئے ہیں؟ کیا آپ اس کیس کو مزید آگے بڑھانا چاہتی ہیں؟ سامعہ نے پُر سکون لہجے میں کہا، جی، سب مسئلے حل ہو چکے ہیں۔ میں مقدمہ واپس لیتی ہوں، ملزم کی ضمانت اور رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔ یاد رہے کہ حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو علیحدہ مقدمات درج تھے، مگر سامعہ کی غیر متوقع معافی نے پورا منظر ہی بدل دیا۔

Tiktoker Samia Hijab Forgave Hassan Zahid

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tiktoker Samia Hijab Forgave Hassan Zahid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tiktoker Samia Hijab Forgave Hassan Zahid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   74 Views   |   15 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2025)

کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ اللّٰہ کے نام پر معاف کرنے والی ٹک ٹاکر سامعہ نے رپورٹر کے چبھتے سوال پر کیا جواب دیا؟

کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ اللّٰہ کے نام پر معاف کرنے والی ٹک ٹاکر سامعہ نے رپورٹر کے چبھتے سوال پر کیا جواب دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ اللّٰہ کے نام پر معاف کرنے والی ٹک ٹاکر سامعہ نے رپورٹر کے چبھتے سوال پر کیا جواب دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts