صرف 7 دن میں موٹاپا بھگائے اور.. کرشماتی سوہانجنا کا پانی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے انوکھے فائدے

مورنگا یعنی سوہانجنا ایسا درخت ہے جس کے بارے میں حکیم دعویٰ کرتے ہیں کہ اس میں 300 سے زائد بیماریوں کا علاج موجود ہے. صدیوں سے آیوروید میں استعمال ہونے والے درخت سوہانجنا کا دودھ اس کے بے انتہا فائدوں کی وجہ سے اب یورپی ممالک میں مہنگے داموں بکتا ہے.

آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو قدرتی جادوئی درخت کا پانی نہار منہ پینے کے چند فائدے اور اسے بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اپنی صحت کو کئی لحاظ سے بہتر بنا سکتے ہیں.

مورنگا پانی بنانے کے لیے، ایک کپ گرم پانی میں 1-2 چمچ خشک مورنگا کے پتے یا 1-2 چمچ تازہ مورنگا کے پتے ڈال دیں اور چولہے پر چڑھا دیں۔ اسے 5 سے 10 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں. پھر مکسچر کو الگ کپ میں چھان لیں۔ اگر چاہیں تو آپ ذائقہ کے لیے شہد یا لیموں شامل کر سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر، آپ مورنگا پاؤڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں.

خالی پیٹ مورنگا کا پانی پینے سے جسم میں آئرن کی کمی پوری ہوتی ہے جس سے تھکاوٹ اور کمزوری دور ہوتی ہے اور انسان زیادہ ایکٹیو اور چوکس رہتا ہے.

مورنگا کا پانی میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے. یہ بھوک کو بھی دباتا ہے، غیر صحت بخش اسنیکس کی خواہش کو کم کرتا ہے.

جسم میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے. ذیابیطس کو قدرتی طور پر کنٹرول کرتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے. سوزش کو کم کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ سوہانجنا آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے، قبض اور اسہال کو روکنے میں بھی بہترین ہے.

اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے. انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتا ہے

نہار منہ مورنگا کا پانی پینے سے جسم میں سوزش اور درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جو گٹھیا، جوڑوں کے درد یا پٹھوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے قدرتی علاج ہے۔ اس کے اینٹی آکسیڈنٹس دائمی بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

Benefits Of Moringa Water

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Benefits Of Moringa Water and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Moringa Water to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   673 Views   |   14 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 July 2024)

صرف 7 دن میں موٹاپا بھگائے اور.. کرشماتی سوہانجنا کا پانی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے انوکھے فائدے

صرف 7 دن میں موٹاپا بھگائے اور.. کرشماتی سوہانجنا کا پانی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے انوکھے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف 7 دن میں موٹاپا بھگائے اور.. کرشماتی سوہانجنا کا پانی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے انوکھے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔