فاسٹ فوڈ کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا کہ یہ ہمارے جسم کے لئے بہت خطرناک ہے لیکن ماہرین نے اب اس کا ایسا خوفناک نقصان دریافت کیا ہے کہ اب آپ اسے ہاتھ لگانے سے بھی توبہ کرلیں گے۔
جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے ایسے خطرناک کیمیکلز ہمارے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں جو کہ صابن اور اس طرح کی اشیاءبنانے کے دوران استعمال ہوتی ہیں اور ان کی وجہ سے کئی خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ کا سب سے بڑانقصان بانجھ پن ہے جو کہ مردوںمیں زیادہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نقصان
کھانے میں نہیں بلکہ جس طریقے سے اسے تیار کیا جاتا ہے یعنی پراسیس کیا جاتاہے وہ طریقہ بیماریوں کو جنم دیتاہے۔تحقیق کار ایمی زوٹا کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں میں خوف وہراس پیدا نہیں کررہے لیکن تحقیق میں یہ نتائج بہت زیادہ خطرناک ہیں اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فاسٹ فوڈ کھانے کی عادات کو تبدیل کریں۔تحقیق کار ٹیم نے2003ءاور2010ءمیں کئے جانے والے وفاقی حکومت کے
سروے سے 9ہزارلوگوں کا ڈیٹا لیا اور دیکھا کہ ان لوگوں نے گذشتہ24گھنٹوں میں کیا کھانا استعمال کیا تھااور ساتھ ہی ان کے پیشاب کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔تحقیق کاروں نے دیکھا کہ جن لوگوں نے فاسٹ فوڈ کھایا تھا ان کے جسم میں خطرناک کیمیکل کے آثار بہت زیادہ تھے ۔زوٹا کاکہنا ہے کہ ان کیمیکلز کی وجہ سے ذیابیطس ،الرجی سمیت بانجھ پن جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں لہذا فاسٹ فوڈ
کے استعمال سے جتنا دور رہا جائے اُتنا ہی اچھا ہے۔
Fast food come with lots of disadvantages but in our society, these foods are becoming more and more common. Proper meals like gravy foods, cooked vegetables and pulses with loaves are being replaced now with French fries, pizza and burger. Growing kids these days are getting habitual of eating such foods which is very dangerous. Though, to some extent people are aware of negative causes and effects of fast food but there is still too much to know.
Recently, food scientists have revealed a very dangerous effect of eating fast foods that it can cause infertility in men particularly. After knowing this eye-opening fact, people must deny themselves of eating unhygienic fast foods.
Tags: Fast Food Disadvantages Risks of Eating Fast Foods
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fast Food Risks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fast Food Risks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.