امی مجھے معاف کرنا، میں زندگی سے تھک گیا ہوں ۔۔ نوجوان لڑکے کا موت سے چند لمحے پہلے والدہ کو لکھا گیا خط وائرل کیوں ہوا؟

ایک انسان اپنی زندگی میں کس تکلیف سے گزر رہا ہوتا ہے، اس کا اندازہ وہی انسان یا اس کا رب لگ سکتا ہے، لیکن اس سب میں اسے مضبوط اور حوصلہ مند ہونا چاہیے۔ لیکن ایک ایسا ہی نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جب اس نے اپنی جان لینے سے پہلے ایک خط لکھا۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی تصاویر اور خط کافی وائرل ہے، جس میں احسن ملک نامی نوجوان نے اپنی جان لینے سے قبل ایک خط لکھا۔

احسن نے خط میں لکھا کہ ماں جی! مجھے معاف کر دینا، آپ سب کو بھائی، آپی کو اللہ اتنا خوش رکھے کہ میری کمی آپ سب کو محسوس نہ ہو۔ اللہ حافظ۔ اللہ مجھے معاف کردے، آمین۔

ایک نامعلوم تکلیف میں مبتلا احسن کا یہ خط اس کی رحلت کے بعد سامنے آیا، والدین اور گھر والوں کے لیے یہ لمحہ کسی قیامت سے کم نہ تھا۔ احسن نے مزید لکھا کہ بہت تھک گیا ہوں زندگی سے، اس لیے خود کو اللہ کے پاس لے کر جا رہا ہوں، ماما جی وقت ہو گیا ہے، میرا اللہ حافظ!۔

احسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک شعر بھی لکھا کہ اب خوشی دے کر آزما مجھے ۔۔

ان غموں سے میں نہیں مرتا۔

تکلیف الفاظ ظاہر کر رہے ہیں کہ احسن کسی ایسی پریشانی اور مشکل میں مبتلا تھا، جو اسے اندر ہی اندر گھٹنے پر مجبور کر رہی تھی، اس کی پریشانی نے اس حد تک اس پر غلبہ حاصل کر لیا، کہ جوان جان نے خود ہی کی جان لینے پر خود کو تیار بھی کر لیا۔ اگرچہ واقعہ پرانا ہے، لیکن خط ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ڈپریشن ایک ایسا ہی مرض ہے جو کب ایک ہنستے ہوئے کھلکھلاتے ہوئے چہرے کو مرجھا دے، کچھ پتہ نہیں چلتا ہے۔ احسن تو اس دنیا سے چلا گیا، لیکن باقی دنیا میں ایک پیغام ضرور دے گیا ہے، کہ اس ڈپریشن، دماغی بیماری کو سنجیدگی سے لے کر اسے حل کرنے کی کوشش کریں، ٹھیک اسی طرح جس طرح کینسر، بخار، سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔

Maan Mjhe Muaf Karna

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maan Mjhe Muaf Karna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maan Mjhe Muaf Karna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   9388 Views   |   22 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

امی مجھے معاف کرنا، میں زندگی سے تھک گیا ہوں ۔۔ نوجوان لڑکے کا موت سے چند لمحے پہلے والدہ کو لکھا گیا خط وائرل کیوں ہوا؟

امی مجھے معاف کرنا، میں زندگی سے تھک گیا ہوں ۔۔ نوجوان لڑکے کا موت سے چند لمحے پہلے والدہ کو لکھا گیا خط وائرل کیوں ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امی مجھے معاف کرنا، میں زندگی سے تھک گیا ہوں ۔۔ نوجوان لڑکے کا موت سے چند لمحے پہلے والدہ کو لکھا گیا خط وائرل کیوں ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔