اب انار چھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی ۔۔ جانیئے 4 ایسے آسان طریقے جو منٹوں میں سخت سے سخت انار کو چھیلنے میں آپ کی مدد کریں

آج کل بازار میں انار کا پھل بے شمار بک رہا ہے، ہر ٹھیلے پر آپ کو لال رنگ کے خوبصورت انار نظر آئیں گے کیونکہ اس موسم میں تو انار کھانے کا مزہ ہی کچھ الگ ہے لیکن اس کو چھیلنے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے کیونکہ یہ بہت سخت ہوتے ہیں۔ کچھ اناروں کا چھلکا اگر نرم بھی ہو تو ان کو بھی چھیلنے میں وقت لگتا ہے، ہاتھوں کی انگلیاں انار کے رنگ سے لال پڑ جاتی ہیں، لیکن گھبرائیں نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتائیں گے انار چھیلنے کے کچھ آسان طریقے:

چمچ:

انار لیں اور اس کے اوپر کے حصے کو کاٹ لیں۔ پھر انار کو چاروں طرف سے لمبائی میں کاٹیں جس سے انار پھول نما شکل اختیار کر لے۔ اب انار کو پلٹیں اور ایک پلیٹ یا پیالہ نیچے رکھیں پھر چمچ کی مدد سے انار کو ماریں جیسے دیوار پر ہتھوڑی مارتے ہیں۔ ۔ ایسا کرنے سے انار کے دانے خود نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ لیجیے انار آسانی سے انار چھیل گیا۔

ابال:

انار کو چھیلنے سے قبل ان کو اچھی طرح دھو لیں اور ایک پتیلی میں پانی ڈال کر اس میں انار کو ڈال دیں اور 15 سیکنڈز یا 1 منٹ تک اچھی طرح کھولتے ہوئے پانی میں ابال لیں ۔ اب اس کو نکالیں اور کاٹیں، آپ دیکھیں گی کہ انار اتنی آسانی سے چھل جائے گا۔

بھگو دیں:

انار چھیلنے سے 1/2 قبل ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ اس کو جب چھیلیں گے تو یہ آسانی سے چھل جائیں گے کیونکہ اس کی اوپری تہہ والا چھلکا سکڑنے لگے گا۔

کاٹ لیں:

انار پر چھری کی مدد سے 3 سے 4 جگہ نشانات لگالیں اور گہرے نشان لگائیں تاکہ جب آپ اپنی انگلیوں کی مدد سے اس چھلکے کو کھینچنے لگیں تو یہ آسانی سے نکل جائے۔

Anar Cheelny Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Cheelny Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Cheelny Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10139 Views   |   19 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اب انار چھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی ۔۔ جانیئے 4 ایسے آسان طریقے جو منٹوں میں سخت سے سخت انار کو چھیلنے میں آپ کی مدد کریں

اب انار چھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی ۔۔ جانیئے 4 ایسے آسان طریقے جو منٹوں میں سخت سے سخت انار کو چھیلنے میں آپ کی مدد کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب انار چھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی ۔۔ جانیئے 4 ایسے آسان طریقے جو منٹوں میں سخت سے سخت انار کو چھیلنے میں آپ کی مدد کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔