اچانک لائٹ چلی گئی ہے اور فریج میں بہت ساری کھانے کی چیزیں موجود ہیں؟ جانیں بغیر بجلی کے کتنی دیر تک کھانا فریج میں محفوظ رہ سکتا ہے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں

موسم کی خرابی ہو یا کوئی ٹیکنیکل مسئلہ ہمارے گھروں کی لائٹ اکثر چلی جاتی ہے، جس کی وجہ سے گرمی اور اندھیرے کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی مسئلے سامنے آتے ہیں جن میں ایک اہم مسئلہ ہے فریج میں رکھی چیزیں۔
بجلی جاتے ہیں ہمیں یہ ٹینشن ہوتی ہے کہ کہیں فریج میں رکھا کھانا اور دیگر چیزیں خراب نہ ہو جائیں، مگر بہرحال ہمیں انہیں فریج میں ہی چھوڑنا پڑتا ہے کیونکہ فریج سے باہر تو یہ زیادہ جلدی خراب ہو سکتی ہیں، آج ہم بات کریں گے کہ آخر بجلی نہ ہونے کی صورت میں فریج میں کھانے کی چیزیں کتنی دیر تک محفوظ رہ سکتی ہیں اور ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
چلیں تو پھر جانتے ہیں کہ فریج میں بنا پاور کھانا اور دیگر چیزیں کتنی دیر محفوظ رہ سکتی ہیں اور ماہرین کی اس بارے میں کیا رائے ہے۔

بغیر پاور فریج میں کھانا کپ تک محفوظ رہ سکتا ہے؟

سب سے پہلے تو ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ آخر بنا پاور فریج ٹھنڈا کتنی دیر رہتا ہے اور اس کے لئے کیا کرنا ہوگا؟ تو ماہرین کے مطابق اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کا فریج بغیر لائٹ بِنا پاور کم از کم 4 گھنٹے تک ٹھنڈا رہ سکتا ہے لیکن اگر اس کا دروازہ بلکل بھی کھولا نہ جائے تو! ورنہ اگر اس کا دروازہ بار بار کھولا جائے گا تو صرف یہ دو گھنٹے ٹھنڈا رہے گا۔
اب بات کرتے ہیں اس میں موجود کھانے اور دیگر چیزوں کی، اگر فریج میں چاول یا سالن رات سے رکھا ہوا ہے تو یہ اتنا ٹھنڈا ہو گا کہ با آسانی دو گھنٹے آپ اسے فریج میں چھوڑ سکتے ہیں وہ بھی بنا پاور! لیکن اگر دو گھنٹے بعد بھی پاور نہ ہو تو آپ اس کو فریج سے نکال کر فوری ڈیپ فریزر میں رکھ دیں ورنہ یہ خراب ہو جائے گا۔
فریج میں بنا لائٹ سب سے جلدی خراب ہونے والی چیز ہے آٹا، جی ہاں! آٹا سب سے پہلے خمیر ہو جاتا ہے اس لئے بِنا وقت لگائے لائٹ نہ ہونے کی صورت میں سب سے پہلے تو آپ فریج سے آٹا نکال کر اسے ڈیپ فریزر میں رکھ دیں۔
اس کے علاوہ فریج میں دیگر چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں جیسے ادرک لہسن سبزیاں وغیرہ، تو یہ جان لیں کہ سبزیاں پاور نہ ہونے کی صورت میں فریج کی موجودہ ٹھنڈک میں محفوظ رہ سکتی ہیں غلطی سے بھی انہیں فریزر میں نہ رکھیں ورنہ یہ فریزر سے باہر نکالنے کے بعد مُرجھا جائیں گی خاص طور پر ہری سبزیاں۔
اکثر لوگ فریج میں مصالحے اور دیگر سوکھی چیزیں بھی رکھتے ہیں جیسے ڈرائیڈ اوریگانو، ڈرائیڈ بیسل، ڈرائیڈ ہربز وغیرہ، یہ بنا پاور اور بنا ٹھنڈک محفوظ رہ سکتی ہیں، ٹماٹو کیچپ، شہد اور اس طرح کی بازار سے خریدی ہوئی چیزوں میں پہلے ہی اتنے پریزرویٹو موجود ہوتے ہیں کہ یہ باہر بھی رکھ دیں تو خراب نہیں ہوں گے، اس لئے بے فکر رہیں۔
اب آپ بھی ماہرین کی بتائی ہوئی معلومات کے مطابق پاور نہ ہونے کی صورت میں ان احتیاطی تدابیر کو اپنا کر کھانے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Fridge Mein Khana Kitne Dino Tak Mehfooz Rakh Sakty Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fridge Mein Khana Kitne Dino Tak Mehfooz Rakh Sakty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Mein Khana Kitne Dino Tak Mehfooz Rakh Sakty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3437 Views   |   30 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

اچانک لائٹ چلی گئی ہے اور فریج میں بہت ساری کھانے کی چیزیں موجود ہیں؟ جانیں بغیر بجلی کے کتنی دیر تک کھانا فریج میں محفوظ رہ سکتا ہے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں

اچانک لائٹ چلی گئی ہے اور فریج میں بہت ساری کھانے کی چیزیں موجود ہیں؟ جانیں بغیر بجلی کے کتنی دیر تک کھانا فریج میں محفوظ رہ سکتا ہے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچانک لائٹ چلی گئی ہے اور فریج میں بہت ساری کھانے کی چیزیں موجود ہیں؟ جانیں بغیر بجلی کے کتنی دیر تک کھانا فریج میں محفوظ رہ سکتا ہے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔