Amrood Benefits for Health in Urdu
امرود بہت مفید پھل ہے۔امرود کے درختوں کی جو اقسام تمام دنیا میں پائی جاتی ہیں ،وہ عام طور پر چھوٹے درخت ہوتے ہیں۔جن کے پتے گہرے سبزرنگ کے ہوتے ہیں۔ان کی ساخت چاہے دنیا بھر میں مختلف ہو،مگر پھل ایک ہی طرح کو ہوتا ہے۔
امرود کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔سب سے زیادہ پیلے رنگ کے امرود ہمارے ملک میں عام ہیں۔امرود کی ایک قسم ایسی ہے ،جس کے پھول سرخ ہوتے ہیں۔اس گا گودا بھی عام طور پر سرخ ہوتا ہے۔امرود چاٹ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے،جسے بچے شوق سے کھاتے ہیں۔
امرود کے پتے اور ٹہنیاں پیچش کی دواؤں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔اس کے پتوں کے جو شاندے سے غرارے کرنے سے قے اور اسہال کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
اگر امرود کچا کھایا جائے تو قبض کی شکایت پیدا کرتا ہے،جب کہ پکا ہوا امرود قبض کشا ہوتا ہے۔قبض کشا ہونے کی وجہ سے بواسیر کے مرض کے لیے بہت مفید ہے۔دائمی قبض دور کرنے کے لیے کافی عرصہ کھایا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
امرود کے بیج پیٹ کے کیڑے ختم کرتے ہیں۔جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوں،انھیں امرود کھلانا چاہیے،اس طرح ان کے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجائیں گے۔
امرود معدے کو طاقت بخشتا اور بھوک بڑھاتا ہے ۔اگر کسی کو بھوک بہت کم لگتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ امرود کاٹ کر اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کھائے،بھوک میں اضافہ ہوجائے گا۔بھوک نہ لگنے کے مرض میں امرود اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
امرود چوں کہ پیٹ میں گیس بناتا ہے،اس لیے اسے نمک اور کالی مرچ کے ساتھ کھانا چاہیے۔اس طرح کھانے سے گیس نہیں بنتی اور پیٹ درست رہتا ہے۔
کچے امرود کو ہلکا سا بھون کر نمک اور کالی مرچ سے کھایا جائے تو نہ صرف بہت مزہ دیتا ہے،بلکہ بلغم بھی خارج کردیتا ہے۔اس سے کھانسی بھی ختم ہوجاتی ہے۔
روزانہ ایک امرود کھا لینے سے دل کا مرض لاحق نہیں ہوتا،اگر دل کے مریض روزانہ ایک امرود کھائیں تو دل کو تقویت ملتی ہے۔اس کے علاوہ یہ دل کی کم زوری کو دور کرتا ہے۔
متلی کی کیفیت دور کرنے کے لیے بھی امرود مفید ہے۔امرود کو کاٹ کر نمک لگا کر کھانے سے متلی ختم ہوجاتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک امرود کھانے سے ہائی بلڈ پریشر معمول پر آجاتا ہے۔
امرود مفید پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔امرود کے درخت پر سال میں دوبار پھل لگتا ہے۔اس میں حیاتین الف اور ج (وٹامنز اسے اور سی) پائی جاتی ہیں۔حیاتین ج کی کافی مقدار ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں کیلسیئم ،فاسفورس اور فولاد بھی ہوتے ہیں۔امرود صحت بخش پھل ہے۔
Explore amazing health benefits of guava fruit (amrood ke faide in Urdu).
Guava fruit comes with outstanding benefits for our health. Guava comes in different types and forms. Most common guava fruit comes in yellow color which is abundantly available in Pakistan. Another type of guava grows on red flowers trees and this guava has a red pulp as well.
Here we are telling about amazing health benefits of guava in Urdu. Let's read on.
Tags: Amrood Ki Taseer Amrood Ke Fayde Amrood Benefits in Urdu
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amrood Ke Faide Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amrood Ke Faide Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Amrood Ke Faide (Guava Benefits in Urdu)
Amrood Ke Faide (Guava Benefits in Urdu) ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Amrood Ke Faide (Guava Benefits in Urdu) سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔