چھوٹی سی سونف مہنگی ادویات پر بھاری کیونکہ ۔۔ سونف کے شربت کے حیرت انگیز فائدے کہ آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں

سونف ایک خوشبودار اور ذائقہ دار جڑی بوٹی ہے جو وٹامن سی، پوٹاشیم، آئرن، فولیٹ اور فائبر کا بھرپور ذریعہ ہے اور کارمینیٹو، اینٹی اسپاسموڈک، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی میکروبیل، ایکسپیکٹرینٹ، ڈائیورٹک، ایمنا گوگ، ڈیپریوٹیو اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے کئی بیماریوں میں فائدے مند ہوتی ہے۔

ایک چمچ سونف میں پروٹین 0 اعشاریہ 92 گرام، توانائی 20 کلو گرام، فائبر 2.31 گرام، آئرن 1.08 ملی گرام، میگنیشیم 22.33 ملی گرام، پوٹاشیم 98.25 ملی گرام، مین گنج: 0.38 ملی گرام اوروٹامن سی 1.22 ملی گرام کے قریب ہوتا ہے۔

سونف افسردگی دور کرتی ہے، سونف کی چائے آپ کو دن کے آخر میں آرام کرنے میں مدد دے سکتی ہے، موٹاپے سے لڑنے کے لیے بہترین ہے، پانی کی برقراری کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، یادداشت اور دماغی افعال کو بہتر بناتی ہے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔

سونف میں کینسر سے لڑنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں، سونف وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے جس سے ذیابیطس کی بیماری سے لڑنے میں مدد کرتی ہے، جگر کی صحت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے، آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے، قبض یا بدہضمی میں فائدہ دیتی ہے، سانس کو بہتر کرتی ہے، بینائی کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے، جلد کے لیے بھی مفید ہے۔

سونف کے یوں تو اور بھی کئی طرح کے استعمال ہیں لیکن اگر آپ سونف کا قہوہ اپنی عادت میں شامل کرلیں تو آپ کو اس کے بہت شاندار نتائج مل سکتے ہیں جبکہ سونف کا شربت بھی آپ کو گرمی میں فرحت کے ساتھ کئی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دے سکتا ہے۔

6 کھانے کے چمچ سونے، آدھا چمچ چھوٹی الائچی، 50 گرام مصری، ایک چوتھائی چمچ کالے نمک کا پاؤڈر بناکر محفوظ کرلیں اور ایک گلاس پانی میں ایک چمچ یہ پاؤڈر کے علاوہ تخم بالنگا ڈال کر ٹھنڈا ٹھار شربت پییں تو آپ کو اس گرمی میں راحت کے احساس کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی مل سکتی ہے۔

Sounf Ke Lajawab Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounf Ke Lajawab Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounf Ke Lajawab Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3858 Views   |   02 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چھوٹی سی سونف مہنگی ادویات پر بھاری کیونکہ ۔۔ سونف کے شربت کے حیرت انگیز فائدے کہ آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں

چھوٹی سی سونف مہنگی ادویات پر بھاری کیونکہ ۔۔ سونف کے شربت کے حیرت انگیز فائدے کہ آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹی سی سونف مہنگی ادویات پر بھاری کیونکہ ۔۔ سونف کے شربت کے حیرت انگیز فائدے کہ آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔