بچے پالنے کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے.. 40 کے بعد عورت کی زندگی ختم ہوجاتی ہے! ڈاکٹر شائستہ نے کن حالات میں کلینک کھولی؟

"اداکاری کرنا میری ضرورت تھی. اس وقت پیسوں کی ضرورت تھی کیونکہ بچوں کو پالنا تھا. لیکن اپنا کلینک کھولنا مجبوری نہیں شوق تھا کیونکہ میں ڈاکٹر ہوں اور ہمیشہ سے یہ کام کرنا چاہتی تھی."

یہ کہنا ہے اداکارہ اور جلد کی ڈاکٹر شائستہ لودھی کا جنھوں نے فرح اقرار سے انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلوؤں پر بات کی. ڈاکٹر شائستہ کا کہنا تھا کہ جب ان کے پاس کوئی ماں آ کر کہتی ہے کہ میری بیٹی کے رشتے نہیں آرہے اسے خوبصورت بنا دو تو میں ان کی بیٹی کے چہرے پر کام کرنے کے ساتھ ان کو سمجھاتی ہوں کہ اس کو اندر سے بھی مضبوط بنانا ہے تا کہ یہ صرف رشتوں پر انحصار نہ کرے.

ڈاکٹر شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں 40 برس بعد عورتوں کی زندگی ختم ہوجاتی ہے اور وہ زندگی جینے کے بجائے صرف اسے کاٹتی ہیں جو کہ غلط رویہ ہے. ہر انسان کو اپنے فیصلے خود لینا آنا چاہیے.

"میں اپنی بیٹی کو زیادہ مضبوط بنانا چاہتی ہوں تاکہ وہ میرے بعد بھی اپنی زندگی کو سنبھال سکے. ہر بچے کو مضبوط ہونا چاہیے یہ ان کے والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں پر توجہ دیں"

ڈاکٹر شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ جن درد اور تکالیف سے وہ گزری ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی اور بھی گزرے لیکن ان ہی لمحات نے انھیں وہ بنایا ہے جو وہ آج ہیں.

Dr Shaista Lodhi Interview About Her Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Shaista Lodhi Interview About Her Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Shaista Lodhi Interview About Her Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1400 Views   |   03 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بچے پالنے کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے.. 40 کے بعد عورت کی زندگی ختم ہوجاتی ہے! ڈاکٹر شائستہ نے کن حالات میں کلینک کھولی؟

بچے پالنے کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے.. 40 کے بعد عورت کی زندگی ختم ہوجاتی ہے! ڈاکٹر شائستہ نے کن حالات میں کلینک کھولی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے پالنے کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے.. 40 کے بعد عورت کی زندگی ختم ہوجاتی ہے! ڈاکٹر شائستہ نے کن حالات میں کلینک کھولی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔