صرف فریج چلتا ہے پھر بھی زیادہ بل کیوں آگیا؟ جانیں ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا طریقہ جن کی وجہ سے آپ کا فریج زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے

اکثر لوگ اس بات کہ شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے گھر میں کوئی اے سی نہیں صرف فریج چلتا ہے اور بل بہت زیادہ آتا ہے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا فریج زیادہ بجلی کیوں خرچ کررہا ہے.

سب سے پہلے فریج کو خالی کردیں اور تھرموسٹیٹ 1 یا 2 پر سیٹ کردیں. اس کے آدھے ایک گھنٹے بعد پیچھے کھڑے ہو کر فریج کی آواز سنیں کہ کمپریسر چل رہا ہے یا بند ہوگیا. اگر کمپریسر بند نہیں ہوا اور چل رہا ہے اس کا مطلب کہ یا تو آپ کا تھرموسٹیٹ خراب ہوچکا ہے یا پھر فریج کا ربر کسی جگہ سے پھٹ گیا ہے اور کولنگ خارج ہونے کی وجہ سے کمپریسر کو مسلسل کام کرنا پڑ رہا ہے. فریج کا ربر گھر پر خود ٹھیک کرنے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں

دوسرا ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ فریج کی کولنگ کرنے کے بعد کمپریسر تو بند ہوجاتا ہے لیکن کمپریسر کام کرنے کے لئے بہت زیادہ امپیئر یعنی کرنٹ لیتا ہے. اس کو چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فریج کی دو تاروں میں سے کسی بھی ایک پر امیٹر کےزریعے اس کے امپیئر چیک کیے جائیں. اگر 2 سےزیادہ امپیئر آئیں تو اس کا مطلب کمپریسر کو کولنگ کے لئے بہت زور لگانا پڑ رہا ہے. ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب فریج کو بار بار اہک جگہ سے دوسری جگہ رکھا جائے یا پھر مرمت وغیرہ کے دوران فریج میں کوئی تیل کا قطرہ یا مٹی کازرہ پھنس جائے. اس کے علاوہ گیس کم ہونے کی وجہ سے بھی کمپریسر زور لگانے کے باوجود کام نہیں کرپاتا.

تیسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ کمپریسر کے ساتھ موجود کیپیسیٹر خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بجلی تو خرچ ہوتی ہے لیکن کولنگ نہیں ہوتی. اس صورتحال میں مکینک سے رابطہ کرنا بہت ضروری ہے.

Fridge Consumes Extra Electricity

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Consumes Extra Electricity and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Consumes Extra Electricity to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3407 Views   |   28 Jun 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

صرف فریج چلتا ہے پھر بھی زیادہ بل کیوں آگیا؟ جانیں ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا طریقہ جن کی وجہ سے آپ کا فریج زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے

صرف فریج چلتا ہے پھر بھی زیادہ بل کیوں آگیا؟ جانیں ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا طریقہ جن کی وجہ سے آپ کا فریج زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف فریج چلتا ہے پھر بھی زیادہ بل کیوں آگیا؟ جانیں ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے کا طریقہ جن کی وجہ سے آپ کا فریج زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔