کلونجی ایک ایسی شے ہے جس کا اگر زیادہ استعمال بھی کرلیا جائے تو اس سےدگنا فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ ایک ایسی شے ہے جس میں موت کے سوا تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ ہر گھر میں کلونجی کا استعمال جاتا کیا جاتا ہے اس بے متعدد بطی فوائد موجود ہیں۔
آیئے کلونجی کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں۔
کلونجی ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے۔ اس کا پودا سونف سے مشابہ اور تقریباً سَوا فٹ بلند ہوتا ہے۔ کلونجی کی فصل حاصل کرنے کے لیے اس کی باقاعدہ کاشت کا کام کیا جاتا ہے۔اس کے پھول زردی مائل، بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔
کلونجی کے حیرت انگیز فوائد کیا ہیں؟

1- کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دُور ہوجاتی ہے۔
2- کلونجی کا تیل بدن پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔
3- پانی میں پسی ہوئی کلونجی کے غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہوجاتا ہے۔
4- کلونجی کو سرکہ میں ملا کر کھانے سے بلغمی رفع ہوجاتا ہے۔
اصلی کلونجی کی پہچان کیسے کریں؟
اصلی کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں تو اس پر چکنائی کے داغ لگ جاتے ہیں۔ ہر شاخ کے اوپر سیاہ دانے داربیج ہوتے ہیں۔ اسی بیج کے حصول کے لیے بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، وغیرہ میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ کلونجی کے ان بیجوں کی خصوصی مہک ہوتی ہے۔ اسے ادویات کے علاوہ کھانے اور اچار وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔