گردے کا درد ، یورک ایسڈ کا بڑھ جانا ، یوریا، کریٹینائن لیول ہائی ہوجانا، پیشاب کی نالی کا انفیکشن ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ

رمضان میں عام طور پر گردے کے مریضوں کے لئے خاصی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کیونکہ دن بھر روزے کی وجہ سے پانی نہیں پیا جاتا جس کی وجہ سے گردوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، اور گردے کی تکالیف میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ یورک ایسڈ بڑھنے سے پیروں پر یا جسم کے کسی بھی حصے پر سوجن پیدا ہو جاتی ہے ، اس کے علاوہ پیشاب کی نالی کا انفیکشن یا یو ٹی آئی کی تکالیف بھی رمضان میں بڑھ جاتی ہیں۔ پانی کی کمی، بادی چیزوں کا مستقل استعمال، یہ ان تکالیف کو اور بڑھا دیتی ہیں۔ اور ان تکالیف کا فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ گردوں کی خرابی ڈائلیسس کی طرف بھی جا سکتی ہے۔ اسی لئے ڈاکٹر بلقیس نے خاص کر گردے کے مریضوں کے لئے یہ نسخہ تیار کیا ہے اور اس کو اپنے کئی مریضوں پر کامیاب استعمال کے بعد عام لوگوں کے لئے پیش کیا ۔ یہ نسخہ شوگر یا ذیابیطس کے مریض استعمال نہ کریں اور استعمال سے پہلے اگر آپ کی دوا چل رہی ہے تو اس ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں کہ اس دوا کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کرنے کے کوئی سائڈ ایفیکٹس تو نہیں ہوں گے ۔

خربوزہ( چھوٹا) ایک عدد
شربتِ بزوری 2 بڑے چمچ
عرقِ بادیان 1 کپ

خربوزہ کاٹ لیں اور چھلکے اور بیج سمیت گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈ کر لیں اب اس میں شربتِ بزوری اور عرقِ بادیان بھی ڈال دیں اور اتنا گرائنڈ کریں کہ کریمی ٹیکسچر ہو جائے۔ اب اس کو کسی چھلنی سے چھان لیں اور یہ پورا جوس گردے کے مریض کو دیں کہ وہ اسکو سارا دن گھونٹ گھونٹ پیتا رہے۔ ایک ساتھ نہیں پینا ، تھوڑا تھوڑا کر کے پینا ہے۔ اس کو پینے سے ہو سکتا ہے شروع میں تھوڑی سی گھبراہٹ یا متلی وغیرہ محسوس ہو ، لیکن اس کا باقاعدہ استعمال گردے کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

Gurday Ke Infection Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Ke Infection Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Ke Infection Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4412 Views   |   20 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2024)

گردے کا درد ، یورک ایسڈ کا بڑھ جانا ، یوریا، کریٹینائن لیول ہائی ہوجانا، پیشاب کی نالی کا انفیکشن ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ

گردے کا درد ، یورک ایسڈ کا بڑھ جانا ، یوریا، کریٹینائن لیول ہائی ہوجانا، پیشاب کی نالی کا انفیکشن ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردے کا درد ، یورک ایسڈ کا بڑھ جانا ، یوریا، کریٹینائن لیول ہائی ہوجانا، پیشاب کی نالی کا انفیکشن ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔