بادیان کے پھول کو عام طور پر بریانی اور پلاؤ جیسے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر یہ چین اور ویتنام میں استعمال ہوتا آیا ہے اور مصالحے کے طور پر کھانوں میں ڈالے جانے والے اس خشک پھول کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔

غذائیت
بادیان کے صرف ایک پھول میں 23 گرام کیلوریز، 1گرام پروٹین، فیٹ ایک گرام، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، فاسفورس 3 فیصد، پوٹاشئیم 3 فیصد اور 3 فیصد کاپپر موجود ہوتا ہے۔
فائدے
بادیان کے پھول کو چبا کر کھانے سے منہ سے ناگوار بو کا خاتمہ ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد صرف ایک بادیان کا پھول اچھی طرح چبا کر کھائیں۔
بادیان کا قہوہ بنا کر پینے سے نزلے، زکام اور فلو میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اسے عام چائے میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔
ایک کپ پانی میں بادیان کے پھول ڈال کر جوش دیں اور پھر قہوہ بنا کر پئیں۔ یہ چائے نظام ہاضمہ کو تیز کرے گی اور پیٹ کی تکالیف سے نجات دے گی۔
حاملہ خواتین کو بادیان کے پھول کی چائے بنا کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ان میں قوت مدافعت کو تیز کرتا ہے۔
یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتے ہیں تو جسم میں انفیکشن کا خاتمہ کرتے ہیں۔