عرقِ گلاب کے فائدے ۔۔ تیز ہارٹ بیٹ کو کنٹرول کرنا ہو یا مسوڑھوں سے خون آرہا ہو ۔۔ ڈاکٹر عیسٰی نے بتائے عرقِ گلاب سے آسان نسخے

عرقِ گلاب بڑا سستا مل جاتا ہے اور ہر ایک کی پہنچ میں ہے۔ اصلی عرقِ گلاب کی پہچان یہ ہے کہ اس کی بوتل جب کھولیں گے تو اس میں خوشبو نہیں ہوگی، جب ناک کے قریب لے کر جائیں گے تو خوشبو محسوس ہوگی۔ نقلی میں گلاب کا ایسنس ڈالا گیا ہوتا ہے جس کی وجہ سے بوتل کھولتے ہی خوشبو آتی ہے۔ اس لئے اگر ان بتائے گئے نسخوں سے فائدہ اٹھانا ہے تو اصلی عرقِ گلاب لیجیے۔

1۔ تیز دل کی دھڑکن ہو :

اگر کسی وجہ سے آپ کے دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے یا جسم میں خن کی کمی ہے تو اس کی وجہ سے بھی دل کی دھڑکن زرا سے چلنے پھرنے سے تیز ہو جاتی ہے تو اس کے لئے نسخہ یہ ہے۔
کشمش 8 سے 10عدد
عرقِ گلاب ایک تہائی کپ/گلاس
پانی تین چوتھائی کپ/گلاس
جس کو بھی تیز دھڑکن کی بیماری ہے اس کے لئے یہ علاج ہے کہ صبح نہار منہ کشمش کھائیں اس کے اوپر ایک تہائی کپ عرقِ گلاب میں اس عرق گلاب سے تین گنا برھا کر پانی لے لیں اور اس میں ملا لیں، یعنی ایک حصہ عرقِ گلاب اور تین حصہ پانی ملا کر اس کشمش کے اوپر پی لیں۔ 10 سے 15 دن میں آپ کی یہ تکلیف ختم ہوجائے گی۔

2۔ مسوڑھوں سے خون آرہا ہو:

اگر آپ کے مسوڑھوں سے خون آرہا ہو تو اس کے لئے یہ نسخہ استعمال کریں۔
عرقِ گلاب ایک چوتھائی گلاس
اگر آپ کے مسوڑھے کمزورہیں ان سے خون آرہا ہو تو اس کے لئے ایک گلاس میں عرق گلاب لے لیں اس سے کلیاں کریں لیکن یہ کلی فوراً نہ کریں تھوڑی دیر اس عرق گلاب کو منہ میں رکھیں اور اچھی طرح پورے منہ میں گھمائیں۔ پھر کلی کریں۔ 4 سے 5 کلیاں کریں تو خون آنا تو فوراً ہی بند ہوجائے گا اس کے ساتھ مسوڑھے انتہائی مضبوط اور منہ سے خوشبو بھی آتی رہے گی۔

3۔ دل چہرے اور آنکھوں کے لئے:

جن لوگوں کو دل کی تکلیف ہوتی ہے، یا ان کی انجیوگرافی یا انجیوپلاسٹی ہوچکی ہے یا بائی پاس ہو چکا ہو ان کے لئے یہ نسخہ ہے۔ یا اگر کسی کو دل کا مرض نہیں بھی ہے لیکن وہ اپنے دل کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تویہ نسخہ ازمائیں۔
عرقِ گلاب ایک چوتھائی کپ
روزانہ ایک چوتھائی کپ عرقِ گلاب کا پی لیں چاہیں تو پانی ملا لیں چاہیں تو ایسے ہی پی لیں۔ یہ مقوی قلب ہے، دل کو طاقت دیتا ہے۔

Arq E Gulab Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Arq E Gulab Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arq E Gulab Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3990 Views   |   02 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

عرقِ گلاب کے فائدے ۔۔ تیز ہارٹ بیٹ کو کنٹرول کرنا ہو یا مسوڑھوں سے خون آرہا ہو ۔۔ ڈاکٹر عیسٰی نے بتائے عرقِ گلاب سے آسان نسخے

عرقِ گلاب کے فائدے ۔۔ تیز ہارٹ بیٹ کو کنٹرول کرنا ہو یا مسوڑھوں سے خون آرہا ہو ۔۔ ڈاکٹر عیسٰی نے بتائے عرقِ گلاب سے آسان نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عرقِ گلاب کے فائدے ۔۔ تیز ہارٹ بیٹ کو کنٹرول کرنا ہو یا مسوڑھوں سے خون آرہا ہو ۔۔ ڈاکٹر عیسٰی نے بتائے عرقِ گلاب سے آسان نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔