ندا یاسر معافی مانگے۔۔ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز میدان میں آگئے! ندا کے خلاف کیا کچھ بول دیا؟

Food Delivery Riders Demand Apology From Nida Yasir

پاکستان کی معروف اور کامیاب مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ کچھ منفی رہی۔ ندا یاسر نے حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں سخت ریمارکس دیے، جو فوری طور پر وائرل ہوگئے اور سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا باعث بنے۔

ندا نے کہا کہ ڈیلیوری رائیڈرز عموماً کھلے پیسے واپس نہیں دیتے اور بس پیسے ہتھیا لیتے ہیں، اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ یا تو خود چینج رقم رکھ لیں یا رائیڈر سے کہیں کہ اضافی پیسے لے کر آئے۔

اس بیان کے بعد ڈیلیوری رائیڈرز نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی مشکل حالات میں کام کرتے ہیں — خراب موسم، خراب سڑکیں، اور اکثر بغیر کسی معاوضے کے حادثات کا سامنا۔ وہ کبھی اضافی پیسوں کے طلبگار نہیں ہوتے اور کئی بار صرف چند روپے کی کمی پر بھی سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔

رائیڈرز نے ندا یاسر سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ ہر روز جو محنت کرتے ہیں، ندا جیسے لوگ اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ایک رائیڈر نے بتایا، ندا چائے کے کپ کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرتی ہیں، انہیں یہ نہیں پتا کہ ہم روزانہ کن مشکلات سے گزرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بھی رائیڈرز کے حق میں کھڑے ہو گئے۔ ایک صارف نے لکھا، یہ لوگ سخت گرمی اور سردی میں کام کرتے ہیں، پھر ندا کیسے ایسے بات کر سکتی ہیں؟ جبکہ ایک اور نے کہا، تمام رائیڈرز کو چاہیے کہ ندا کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

Food Delivery Riders Demand Apology From Nida Yasir

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Food Delivery Riders Demand Apology From Nida Yasir and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Food Delivery Riders Demand Apology From Nida Yasir to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   373 Views   |   08 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 December 2025)

ندا یاسر معافی مانگے۔۔ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز میدان میں آگئے! ندا کے خلاف کیا کچھ بول دیا؟

ندا یاسر معافی مانگے۔۔ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز میدان میں آگئے! ندا کے خلاف کیا کچھ بول دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ندا یاسر معافی مانگے۔۔ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز میدان میں آگئے! ندا کے خلاف کیا کچھ بول دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts