وہ ایک بہترین انسان ہیں اور۔۔ طلاق کے باوجود اے آر رحمان پر اٹھنے والے سوالات پر سابقہ اہلیہ خاموش نہ رہ سکیں! علیحدگی کی کیا وجہ بتائی؟

"میں اس وقت ممبئی میں ہوں اور گزشتہ چند مہینوں سے جسمانی طور پر بیمار ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں صرف اے آر رحمان سے بریک لینا چاہتی تھی۔ لیکن میں یوٹیوبرز اور تامل میڈیا سے درخواست کروں گی کہ براہ کرم ان کے خلاف کچھ بھی برا مت کہیں، وہ ایک بہترین شخص ہیں۔"

یہ الفاظ ہیں سائرہ بانو کے، جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی طلاق سے متعلق افواہوں پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح بیان جاری کیا۔

مشہور موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 29 سال بعد ختم ہو گئی، جس کے بعد میڈیا میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔ سائرہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی صحت کے مسائل اور ممبئی میں قیام کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی علیحدگی کا مطلب یہ نہیں کہ رحمان کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے جائیں۔

سائرہ نے رحمان کی مصروفیات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام میں مکمل طور پر مصروف ہیں، اور وہ ان کے ساتھ تعاون کرنے پر ان کی مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "میں ان پر بھروسہ کرتی ہوں اور وہ بھی مجھ سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں۔ براہ کرم ان کے نام کو خراب نہ کریں۔"

طلاق کے پیچھے کسی تیسرے فرد کے ہونے کی افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سائرہ نے وضاحت کی کہ وہ کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افواہوں سے انہیں اور ان کے خاندان کو شدید دکھ پہنچ رہا ہے اور ایسی باتوں کا سلسلہ فوری طور پر رکنا چاہیے۔

اے آر رحمان نے بھی جھوٹے الزامات اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، یوٹیوبرز، اور میڈیا آؤٹ لیٹس کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے اور ان کے خاندان کے بارے میں قیاس آرائیوں سے باز رہیں۔

1995 میں ارینج میرج کرنے والا یہ جوڑا، جس کے تین بچے ہیں، آج طلاق کے بعد ایک نئی راہ پر چل پڑا ہے۔ جہاں دونوں نے علیحدگی کے باوجود ایک دوسرے کے لیے عزت اور محبت کا اظہار کیا، وہیں ان کے خاندان کی پرائیویسی کا مطالبہ بھی واضح طور پر سامنے آیا ہے۔

Ar Rehman Divorce Reason

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ar Rehman Divorce Reason and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ar Rehman Divorce Reason to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   996 Views   |   24 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

وہ ایک بہترین انسان ہیں اور۔۔ طلاق کے باوجود اے آر رحمان پر اٹھنے والے سوالات پر سابقہ اہلیہ خاموش نہ رہ سکیں! علیحدگی کی کیا وجہ بتائی؟

وہ ایک بہترین انسان ہیں اور۔۔ طلاق کے باوجود اے آر رحمان پر اٹھنے والے سوالات پر سابقہ اہلیہ خاموش نہ رہ سکیں! علیحدگی کی کیا وجہ بتائی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ ایک بہترین انسان ہیں اور۔۔ طلاق کے باوجود اے آر رحمان پر اٹھنے والے سوالات پر سابقہ اہلیہ خاموش نہ رہ سکیں! علیحدگی کی کیا وجہ بتائی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔