کل جب نہیں ہوں گا تو یہی کلپ چلے گی۔۔ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کا یادگار ویڈیو شیئر کر کے سب کو جذباتی کر دیا

Ramzan Chhipa Ne Aamir Liaquat Ki Video Share Kardi

موت کی حقیقت۔۔۔ عامر لیاقت کی پیش گوئی جیسی ویڈیو نے دلوں کو ہلا دیا

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی اور معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا نے اپنے انسٹاگرام پر مرحوم عامر لیاقت حسین کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا ہے۔

اس مختصر کلپ میں عامر لیاقت، زندگی کے عارضی ہونے اور موت کی اٹل حقیقت پر خاموش لہجے میں گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ لمحہ اُس وقت کا ہے جب وہ جیو کہانی کے ایک پروگرام کی میزبانی کر رہے تھے، اور نہایت سادگی سے ناظرین کو یاد دلا رہے تھے کہ، "ہم سب نے ایک دن اسی مٹی میں لوٹنا ہے۔"

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا، گھبرانے کی بات نہیں، ایک دن سب کو یہاں آ کر لیٹنا ہے۔ آج میں زندہ ہوں، یہ باتیں کہہ رہا ہوں، کل جب نہیں ہوں گا تو یہی کلپ چلے گا، لوگ کہیں گے کہ عامر لیاقت نے یہ بات کہی تھی۔"

رمضان چھیپا کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنا ایک جذباتی لمحہ بن گیا، کیونکہ واقعی، آج وہ ویڈیو گواہ ہے ایک ایسے انسان کی بصیرت کی، جو دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

یاد رہے، عامر لیاقت 9 جون 2022 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں نازک حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔ اُن کے چاہنے والوں کے لیے یہ ویڈیو ایک انمول یادگار بن گئی ہے۔

Ramzan Chhipa Ne Aamir Liaquat Ki Video Share Kardi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ramzan Chhipa Ne Aamir Liaquat Ki Video Share Kardi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ramzan Chhipa Ne Aamir Liaquat Ki Video Share Kardi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   561 Views   |   28 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2025)

کل جب نہیں ہوں گا تو یہی کلپ چلے گی۔۔ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کا یادگار ویڈیو شیئر کر کے سب کو جذباتی کر دیا

کل جب نہیں ہوں گا تو یہی کلپ چلے گی۔۔ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کا یادگار ویڈیو شیئر کر کے سب کو جذباتی کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کل جب نہیں ہوں گا تو یہی کلپ چلے گی۔۔ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کا یادگار ویڈیو شیئر کر کے سب کو جذباتی کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔