اب مہنگا سَن بلاک چھوڑیں، السی سے سَن بلاک بنانے کی گھریلو ٹپ جانیئے اور پائیے کلین اینڈ کلیئر اسکن وہ بھی اتنی آسانی سے!

گرمی کے موسم میں ڈھیروں پیسہ تو لوگوں کا سَن بلاک خریدنے میں ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ گرمی کی شدت جلد کو جلا دیتی ہے اور سن برن اثرات سے جلد کو محفوظ بنانے کے لئے سن بلاک کی ضرورت تو لازمی ہوتی ہے۔
ایسے میں کے-فوڈ آج آپ کی بڑی مدد کرنے جا رہا ہے، آج ہم آپ کو گھر میں ہی ایک ایسا سن بلاک بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو بنے گا بھی آسانی اور فائدے بھی اتنے کہ آپ حیران رہ جائیں۔

سن بلاک بنانے کی ٹپ:

٭ ایک چمچ السی کے بیجوں کو آدھے کپ نیم گرم پانی میں 20 منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
٭ پھر ایک ٹماٹر کو دھوئیں اور اس کو کاٹ کر رکھ لیں۔
٭ اب السی کے بھیگے ہوئے بیجوں اور ٹماٹر کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس کا ایک گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں۔
٭ لیجیئے آپ کا سن بلاک تیار ہو گیا ہے۔
٭ اس میں دو چمچ زیرے کا پاؤڈر مکس کریں اور چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگائیں۔
٭ اگر آپ روزانہ گرمی میں اس سن بلاک سے اپنا چہرہ دھوئیں گے تو جلد کا اضافہ آئل بھی کنٹرول میں آ جائے گا۔

فائدہ کیوں؟

السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، پروٹین، تانبہ، میگنیشیم، فاسفورس، تھائیمن، سیلینیم، کاپر اور خصوصاً وٹامن ای موجود ہوتے ہیں جبکہ ٹماٹر میں وٹامن اے،سی،ایچ، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور کاربوہائیڈریٹس سمیت پروٹین ہوتے ہیں جو جلد کو چمکدار، سورج کی تپش کے اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہے اور اس کو ایکنی سے بھی بچاتی ہے۔

Flaxseeds Sun Block

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Flaxseeds Sun Block and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Flaxseeds Sun Block to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   10835 Views   |   05 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اب مہنگا سَن بلاک چھوڑیں، السی سے سَن بلاک بنانے کی گھریلو ٹپ جانیئے اور پائیے کلین اینڈ کلیئر اسکن وہ بھی اتنی آسانی سے!

اب مہنگا سَن بلاک چھوڑیں، السی سے سَن بلاک بنانے کی گھریلو ٹپ جانیئے اور پائیے کلین اینڈ کلیئر اسکن وہ بھی اتنی آسانی سے! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب مہنگا سَن بلاک چھوڑیں، السی سے سَن بلاک بنانے کی گھریلو ٹپ جانیئے اور پائیے کلین اینڈ کلیئر اسکن وہ بھی اتنی آسانی سے! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔