بڑی الائچی کے بڑے فوائد ۔۔ جانیئے بیماریوں کی دشمن بڑی الائچی کے ایسے فوائد جو کر دے آپ کے کئی مسائل کا مکمل خاتمہ

بڑی الائچی کو مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے اور کیوں نہ کہا جائے آخر اس کے کام بھی تو بڑے ہیں آج ہم آپ کو بڑی الائچی کے بڑے فوائد کے بارے میں بتائیں گے اسے نہ صرف کھانوں میں بلکہ صحت کے مختلف مسائل کے حل کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
بڑی الائچی کے بےشمار فوائد ہیں یہ ہمارے ہاں روزانہ پکنے والے کھانوں میں عام استعمال ہوتی ہے اور کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کی خوشبو بھی بڑھاتی ہے یہ پیٹ سے جڑے مسائل سے نمٹنے کے لئے بےحد فائدے مند ہے۔

بڑی الائچی کے بڑے فوائد

• امراضِ قلب میں مفید

امراضِ قلب کو دور کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے بڑی الائچی کا استعمال بےحد مفید ہے، ماہرین کے مطابق بڑی الائچی سے دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور خُون میں کلاٹس کے جمنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

• پیٹ کے مسائل کا حل

بڑی الائچی کو صدیوں سے پیٹ کے مسائل دور کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے پیٹ کی تکلیف کا اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ بگڑنا شروی ہو جاتی ہے جو آپ کی انتڑیوں کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، اگر آپ صبح دوپہر اور شام ایک الائچی چبا لیں تو گیس کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے اور پُرانی سے پُرانی گیس سے بھی ہمیشہ کے لئے جان چھوٹ جاتی ہے۔

• کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار

بڑی الائچی میں دو قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیںیہ اینٹی آکسیڈینٹس بڑی آنت کے کینسر،چھاتی کے کینسر،جگر کے کینسر اور رحم کے کینسر کے جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ہر فرد کو اپنی غذا میں بڑی الائچی شامل کرنی چاہیے یہ کینسر کے جراثیم کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔

• بالوں کے لئے بہترین

بالوں کے لئے یوں تو قدرت کی جانب سے کئی چیزیں انسان کو ملی ہیں جن سے وہ بالوں کی نشونما اور مسائل کا حل کر سکتا ہے لیکن بڑی الائچی بالوں کے لئے بےحد حیرت انگیز خصوصیا رکھتی ہے، بڑی الائچی آپ کے بالوں کو تیزی سے اُگانے اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بڑی الاچی کا تیل استعمال کریں یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور آپ کے بالوں کو لمبا اور گھنا بھی کرتا ہے۔

• دانتوں کی تکلیف میں مؤثر

بڑی الائچی مُنہ کی جملہ بیماریوں میں بےحد مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہ منہ کے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے دانتوں میں کیڑا لگنے کی بیماری، مُنہ کی بدبو اور مسوڑھوں سے خون آنے جیسی کئی بیماریوں کے علاج کے لئے بڑی الائچی کا استعمال مفید ہے۔

Bari Elaichi Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bari Elaichi Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bari Elaichi Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9748 Views   |   15 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بڑی الائچی کے بڑے فوائد ۔۔ جانیئے بیماریوں کی دشمن بڑی الائچی کے ایسے فوائد جو کر دے آپ کے کئی مسائل کا مکمل خاتمہ

بڑی الائچی کے بڑے فوائد ۔۔ جانیئے بیماریوں کی دشمن بڑی الائچی کے ایسے فوائد جو کر دے آپ کے کئی مسائل کا مکمل خاتمہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑی الائچی کے بڑے فوائد ۔۔ جانیئے بیماریوں کی دشمن بڑی الائچی کے ایسے فوائد جو کر دے آپ کے کئی مسائل کا مکمل خاتمہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔