بیٹے نے 15 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ.. ہمیشہ خوش نظر آنے والے اکشے کمار نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

"ہمارے بیٹے کے پاس تمام آسائشیں ہیں لیکن وہ سادہ زندگی گزارتا ہے. یہاں تک کے کپڑے بھی سیکنڈ ہینڈ یعنی دوسروں کے استعمال ہوچکے پہنتا ہے. اسے اداکار نہیں بننا بلکہ فیشن کی فیلڈ میں جانا چاہتا ہے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے مشہور ایکشن ہیرو اکشے کمار کا جنھوں نے پچھلے دنوں بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے نئے ٹاک شو میں شرکت کی اور اپنے بیوی بچوں سے متعلق گفتگو کی.

اکشے کمار نے بتایا کہ ان کے 21برس کے بیٹے آروو نے پندرہ برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ پڑھنے لکھنے کا شوقین ہے اور اکیلا رہنا پسند کرتا ہے. آروو لندن کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔ ٹوئنکل نے بیٹے کی پرورش سادہ انداز میں کی ہے جس سے میں بہت خوش ہوں۔ جبکہ بیٹی نیتارا کو اچھا پہننے اوڑھنے کا شوق ہے۔

"میں خوش قسمت ہوں کہ میری شادی ٹوئنکل سے ہوئی۔ میں تو ہاتھوں سے مزدوری کرتا ہوں زیادہ پڑھا نہیں ان پڑھ ہوں. لیکن ٹوئنکل دماغ والی ہیں۔ میری 11 سالہ بیٹی نیتارا نے ذہانت اپنی ماں سے لی ہے۔

واضح رہے کہ اکشے اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی. شادی سے پہلے ٹوئنکل کھنہ مشہور اداکارہ تھیں لیکن شادی کے بعد انھوں نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا. اکشے اور ٹوئنکل کا بیٹا آروو 2002 میں پیدا ہوا جس کے بعد 2012 میں ان کی بیٹی نیتارا پیدا ہوئی۔50 برس کی ٹوئنکل کھنہ نے 2022 میں لندن کی گولڈ اسمتھ یونیورسٹی سے افسانہ نگاری میں ماسٹرز کیا تھا.

Akshay Kumar Interview About Wife And Kids

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Akshay Kumar Interview About Wife And Kids and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Akshay Kumar Interview About Wife And Kids to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7351 Views   |   22 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 11 October 2024)

بیٹے نے 15 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ.. ہمیشہ خوش نظر آنے والے اکشے کمار نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

بیٹے نے 15 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ.. ہمیشہ خوش نظر آنے والے اکشے کمار نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے نے 15 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ.. ہمیشہ خوش نظر آنے والے اکشے کمار نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔