منہ کیے چھالوں سے نجات پانے کے لیے چند آسان گھریلو ٹپس ضرور آزمائیں

درد انسانی جسم کے کسی بھی حصے میں ہوں تو سارا جسم بے چین ہوجاتا ہے۔
اسی طرح منہ کے چھالے انسان کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں اور اگر بھول کر کوئی ایسی چیز کھالی جائے جس میں مرچیں شامل ہوں تو اس کے بعد تکلیف میں دگنا اضافہ ہوجاتا ہے۔
جب یہ چھالے نکلتے ہیں تو ہمارا بات کرنا مشکل تر ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی دانتوں کی گھسٹ بھی ان میں درد کو بڑھا دیتی ہے۔
یہ چھالے عموماً سفید اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے کنارے لال ہوتے ہیں۔ چھالوں کی چبھن اتنی شدت کی ہوتی ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان میں سوئیاں چبھ رہی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیسے ان تنگ کرنے والے چھالوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے؟
آیئے اس حوالے جانتے ہیں۔
اگر یہ چھالے سائز میں چھوٹے ہیں تو ان کو علاج کی ضرورت پیش نہیں ہوتی کیونکہ یہ ایک سے 2 ہفتے کے اندر اندر ختم ہوجاتے ہیں، تاہم اگر وہ بڑے اور بہت زیادہ تکلیف دہ ہوں تو وہ خود ٹھیک نہیں ہوتے۔ چھالے اگر بڑے ہیں تو اس کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے۔ وہ آپ کو دوائیں ، اور ماؤتھ واشز کا استعمال کرنے کا ہدایت دے سکتا ہے۔
منہ کے چھالے کسی بھی عمر کے شخص میں ہوسکتے ہیں چاہے وہ بچہ ہو بڑا یا بوڑھا شخص۔ خواتین میں منہ کے چھالے ہونے کی شرح مردوں کے بنسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔

* کیا گھریلو ٹوٹکوں سے منہ کے چھالوں کا علاج ممکن ہے؟

آپ کے کچن میں موجود ایسی چیز جس سے منہ کے چھالوں کا علاج ممکن ہے۔
1- نمک کے پانی سے کلیاں کریں یا ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر آدھے کپ گرم پانی میں ملا کر کلیاں کر کے چھالوں کی جلن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
2- برف کو چھالے کی جگہ پر رکھ کر مساج کریں۔
3- علاج کے ساتھ تھوڑا احتیاط بھی ضروری ہے تو زیادہ مرچوں والی غذاؤں سے گریز کریں۔

Moun Ke Chalon Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moun Ke Chalon Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ke Chalon Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12824 Views   |   31 Aug 2021
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

منہ کیے چھالوں سے نجات پانے کے لیے چند آسان گھریلو ٹپس ضرور آزمائیں

منہ کیے چھالوں سے نجات پانے کے لیے چند آسان گھریلو ٹپس ضرور آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منہ کیے چھالوں سے نجات پانے کے لیے چند آسان گھریلو ٹپس ضرور آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔