لتا منگیشکر روزانہ ہری مرچ کیوں کھاتی تھیں ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لتا منگیشکر بھارت کی مقبول گائیکہ تھیں انہوں نے کئی دہائیوں تک اپنی سریلی آواز سے ساری دنیا میں موسیقی کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ان کی آواز اتنی سریلی اور میٹھی تھی کہ ہرنئی آنے والی گائیکہ یہ چاہتی تھی کہ لتا منگیشکر جیسی آواز میں گائے۔ ایسی آواز حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ مختلف طریقے اور ٹوٹکے اپناتے ہیں۔ ان ٹوٹکوں میں سے ایک کا تعلق ہری مرچ سے ہے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ ہری مرچیں کھانے سے آواز بہتر ہوتی ہے۔

ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ شروع میں لتا جی کو کھٹا کھانا نہ کھانے، مصالحہ دار کھانا نہ کھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن وہ ہر کھانے سے لطف اندوز ہوتی تھیں۔ اس کے باوجود ان کی آواز دل کو چھو لیتی تھی۔ دراصل رپورٹس کے مطابق لتا جی دن میں بہت زیادہ ہری مرچ کھاتی تھیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ہری مرچ گلے کو صاف رکھتی ہے جس سے آواز کھلی رہتی ہے۔ ہری مرچ کھانے کے بہت سے فائدے ہیں کیونکہ اس سے ہارمونز نکلتے ہیں جو ہمیں اچھا محسوس کراتے ہیں لیکن کیا ہری مرچ واقعی آواز کو میٹھا کرتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں ہری مرچوں کے بارے میں کچھ حقائق۔

1۔ ہری مرچ یہ ناک کی بندش کو دور کرتی ہے اور بلغم کو گلے میں جمع ہونے سے روکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کالی مرچ کھانے سے آواز صاف اور کھلی رہتی ہے۔
2۔ ہری مرچوں میں کیلوریز بالکل نہیں ہوتیں۔ اس کے استعمال سے میٹابولزم بھی بڑھتا ہے۔
3۔ ہری مرچ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتی ہے، جس سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
4۔ ہری مرچ کھانے سے قلبی نظام کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر، یہ ہائی کولیسٹرول کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
5۔ ہری مرچوں میں کیپسیسن پایا جاتا ہے، جو ذائقہ میں تیز ہوتا ہے، لیکن جسم کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت کی گرم ریاستوں میں مرچیں وافر مقدار میں کھائی جاتی ہیں۔
6۔ مرچوں سے پیدا ہونے والی گرمی درد کو دور کرنے والے ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہے، ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے اور السر کو روکتی ہے۔
7۔ ہری مرچیں وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں جو آنکھوں، جلد اور مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے کا کام کرتی ہیں۔

Lata Hari Michain Kiyun Khati Thi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lata Hari Michain Kiyun Khati Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lata Hari Michain Kiyun Khati Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan Murad  |   In News  |   0 Comments   |   12717 Views   |   30 Sep 2022
About the Author:

Afshan Murad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan Murad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

لتا منگیشکر روزانہ ہری مرچ کیوں کھاتی تھیں ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لتا منگیشکر روزانہ ہری مرچ کیوں کھاتی تھیں ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لتا منگیشکر روزانہ ہری مرچ کیوں کھاتی تھیں ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔