صرف 1 دانہ انگور وہ کمال دکھائے جو بیوٹی پارلر بھی نہ دکھا سکیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے انگور سے رنگت نکھارنے کا کون سا جادوئی طریقہ بتادیا؟

انگور کھانے میں شیریں ذائقہ اور لذیذ ہوتے ہیں۔ جہاں یہ کھانے میں فائدہ مند ہیں اور جسم کی مختلف بیماریاں دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں وہیں یہ حسن کے نکھار میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس سرسبز پھل کے زبردست فائدے بتائیں گے۔

صرف ایک انگور کا کمال

جن لڑکیوں کی جلد پھیکی، بے جان اور بے رونق ہے وہ اب بیوٹی پارلر کے چکر کاٹنے کے بجائے انگور گھر لے آئیں۔ صرف ایک دانہ انگور ہی وہ کمال دکھائے گا جو بڑے بڑے پارلر نہیں دکھا سکے۔ انگوروں کو ٹھنڈا کرلی اور صرف ایک انگور کا دانہ لیں اور اسے دو ٹکڑے کر کے چہرے، گردن اور ہاتھ پاؤں پر براہِ راست ملیں۔ یہ جلد کی رنگت کو قدرتی طور پر نکھار کر کے داغ دھبے دور کرے گا اور جھریاں بھی کم کرے گا۔

انگور کی غذائی اہمیت

انگور میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، کیلشیم، وٹامن بی 6 اور وٹامن سی کے علاوہ گڈ کاربز اور سوڈیم بھی موجود ہوتا ہے۔

پیلی رنگت والوں کے لئے بہترین

نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے ان لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے جو دائمی قبض میں مبتلا رہتے ہیں۔ انگور میں فائبر اور پانی کی موجودگی آنتوں کی صفائی کرتی ہے اور قبض کو فوری طور پر ختم کرتی ہے اس کے علاوہ انگور کی تمام اقسام ہی دل کے امراض کے لئے مفید ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ یہ نسوں میں خون جمنے نہیں دیتا،کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور آئرن کی موجودگی نیا خون بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے چہرے کی پیلی رنگت بھی نکھر کر گلابی اور چمکدار ہوجاتی ہے۔

Angoor Ke Beauty Kamalat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Angoor Ke Beauty Kamalat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Angoor Ke Beauty Kamalat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   22211 Views   |   09 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

صرف 1 دانہ انگور وہ کمال دکھائے جو بیوٹی پارلر بھی نہ دکھا سکیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے انگور سے رنگت نکھارنے کا کون سا جادوئی طریقہ بتادیا؟

صرف 1 دانہ انگور وہ کمال دکھائے جو بیوٹی پارلر بھی نہ دکھا سکیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے انگور سے رنگت نکھارنے کا کون سا جادوئی طریقہ بتادیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف 1 دانہ انگور وہ کمال دکھائے جو بیوٹی پارلر بھی نہ دکھا سکیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے انگور سے رنگت نکھارنے کا کون سا جادوئی طریقہ بتادیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔