آپ کوئی مادھوری ڈکشٹ نہیں ہیں ۔۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کو ایسا کس نے اور کیوں کہا تھا؟ ماضی کا قصہ سامنے آگیا

پہلے کی اداکاراؤں کے قصے کافی مشہور ہوا کرتے تھے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو اپنا حریف سمجھتی تھیں اور ہر کوئی دوسرے پر سبقت لے جانے کو تیار رہتا تھا، تبھی پھر انکی اداکاری بھی آج کی اداکاراؤں سے کافی بہتر ہوتی تھی۔

ایسا ہی ایک ماضی کا قصہ حال ہی میں سننے کو آیا جس میں بالی ووڈ کی 2 معروف اداکاراؤں کا نام سامنے آیا ایک جوہی چاولہ اور دوسری مادھوری ڈکشٹ۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ، کرشمہ کپور کو راجہ ہندوستانی کی کہانی پیش کرنے سے پہلے، ہدایت کار دھرمیش درشن نے مرکزی کردار کے لیے جوہی چاولہ سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں درشن نے اُس وقت کیا ہوا تھا، کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ، جوہی کو جب فلم کی پیشکش کی تو انہوں نے میرا موازنہ دوسرے ہدایتکار کے ساتھ کیا جس پر میں نے مادھوری کا طعنہ انہیں مار دیا۔ مادھوری اور جوہی دونوں 1990 کی دہائی میں اکثر ایک دوسرے کے مدمقابل رہتی تھیں۔

دھرمیش درشن نے پہلے جوہی کے ساتھ 'لٹیرے' میں کام کیا تھا جسکی وجہ سے وہ اپنی فلم راجہ ہندوستانی میں بھی انہیں ہی کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

دراصل جوہی نے "راجہ ہندوستانی" میں ہیروئین کے کردار سے "ہم آپ کے ہیں کون" فلم کی نشا کے کردار کا موازنہ کرتے ہوئے انہیں کہا کہ، 'آپ سورج برجاتیا نہیں ہیں'۔ جس پر انہیں بھی غصہ آگیا اور جواباً طنزیہ انداز میں کہا، 'تو آپ بھی مادھوری نہیں ہیں۔'

دھرمیش نے مزید بتایا کہ، اس چھوٹی سی بات پر جوہی چاولہ نے فلم راجہ ہندوستانی کےلیے منع کردیا تھا، تاہم وہ ایک تعلیم یافتہ خاتون تھیں، اگلے دن انہوں نے مجھ سے واقعے پر مافی مانگی اور فلم سے متعلق دوبارہ بات چیت کا کہا۔ مگر تب تک میری کرشمہ کپور سے ملاقات ہوچکی تھی اور انہیں عامر نے بھی فلم کیلیئے پسند کرلیا تھا۔

Juhi Chawla And Madhuri Dixit Rivalry

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Juhi Chawla And Madhuri Dixit Rivalry and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Juhi Chawla And Madhuri Dixit Rivalry to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1241 Views   |   25 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ کوئی مادھوری ڈکشٹ نہیں ہیں ۔۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کو ایسا کس نے اور کیوں کہا تھا؟ ماضی کا قصہ سامنے آگیا

آپ کوئی مادھوری ڈکشٹ نہیں ہیں ۔۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کو ایسا کس نے اور کیوں کہا تھا؟ ماضی کا قصہ سامنے آگیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کوئی مادھوری ڈکشٹ نہیں ہیں ۔۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کو ایسا کس نے اور کیوں کہا تھا؟ ماضی کا قصہ سامنے آگیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔