پہلے بھائی اور پھر باپ کی موت کا دکھ جھیلا۔۔ فردوس عاشق اعوان کی زندگی کے وہ سچ جنھیں شاید ہی کوئی جانتا ہو

کبھی کرکٹ کھیلتی تو کبھی مکے مارتی فردوس عاشق اعوان سے کون واقف نہیں؟ یہ نہ صرف پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاسی رکن ہیں بلکہ پنجاب کے وزیرِ اطلاعات و نشریات کی خصوصی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم ان کی زندگی کے بارے میں چند ایسی باتیں بتائیں گے جو شاید ہی کوئی جانتا ہو۔

بھائی کے بعد ابا کا انتقال

ایک انٹرویو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ان کا بھائی صرف 26 سال کا تھا اور عید کے تیسرے دن ایک روڈ ایکسیڈینٹ میں اس کا انتقال ہوگیا۔ جبکہ عید کے کچھ دن بعد اس کی شادی تھی۔ جوان بیٹے کی موت کا سن کر فردوس کے والد کو بھی اسی دن پہلا ہارٹ اٹیک پڑا اور کچھ عرصے بعد وہ بھی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وہ اس دوران دہرے صدمے میں مبتلا تھیں کیونکہ جوان بھائی کی موت اور پیارے ابا کی موت کو ایک ساتھ دیکھنا آسان نہیں تھا۔

کالج میں ابا نے گاڑی دلائی تھی

فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ والد کی موت ان کی زندگی کا پہلا جھٹکا تھی کیونکہ ان کے والد نے انھیں بہت ناز و نعم سے پالا تھا۔ جب وہ کالج میں تھیں تو ان کے والد نے بیٹی کو یہ کہہ کر نئی کار دلائی تھی کہ میری بیٹی اپنی گاڑی میں کالج جائے گی۔ یہاں تک کہ ہر ماہ ان کی کینٹین کا بل بھی ان کے ابا برا کرتے تھے۔ ایک دن جب فردوس عاشق اعوان کے والد بیٹی کا کھانے کا بل بھرنے کالج گئے تو بل 43 ہزار کا تھا جس پر ان کے دوست نے کہا کہ یہ بچی ایک مہینے میں اتنا کیسے کھا سکتی ہے۔ تو ان کے والد نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں اس میں سے ایک بھی چیز اس نے خود نہیں کھائی ہوگی بلکہ اپنے دوستوں میں بانٹی ہوگی۔

پارلیمنٹ کی سب سے کم عمر رکن

فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ڈاکٹر بنتے ہی ان کلے اندر جنس کی تفریق نہیں بچی تھی بلکہ وہ خود کو ایک ہی سمجھتی تھیں اسی وجہ سے انتھک محنت کرتے ہوئے وہ صرف اٹھائیس سال کی عمر میں پارلیمنٹ کی سب سے کم عمر رکن بن گئیں۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی

فردوس عاشق اعوان اپنے زندگی کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ان میں اور ان کے شوہر کے مزاجوں میں بہت فرق ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں آنا ان کی غلطی تھی جسے انھوں نے بعد میں ذمے داری سے نبھایا لیکن اس سفر میں ان کے اندر کی ہنستی مسکراتی دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگاتی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہیں کھو گئی۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اقوامِ متحدہ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں لیکن سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کی وجہ سے انھیں اپنی نوکری سے استعفیٰ دینا پڑا۔

Firdos Ashiq Awan Ke Zindagi Ke Sach

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Firdos Ashiq Awan Ke Zindagi Ke Sach and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Firdos Ashiq Awan Ke Zindagi Ke Sach to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2062 Views   |   11 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

پہلے بھائی اور پھر باپ کی موت کا دکھ جھیلا۔۔ فردوس عاشق اعوان کی زندگی کے وہ سچ جنھیں شاید ہی کوئی جانتا ہو

پہلے بھائی اور پھر باپ کی موت کا دکھ جھیلا۔۔ فردوس عاشق اعوان کی زندگی کے وہ سچ جنھیں شاید ہی کوئی جانتا ہو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے بھائی اور پھر باپ کی موت کا دکھ جھیلا۔۔ فردوس عاشق اعوان کی زندگی کے وہ سچ جنھیں شاید ہی کوئی جانتا ہو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔