کندھے کے درد کو معمولی مت جا نیے یہ فروزن شولڈر کی طرف پہلا قدم بھی ہو سکتا ہے۔ فروزن شولڈر کی بیماری کیسے پیدا ہوتی ہے؟

فروزن شولڈر کیا ہے؟

فروزن شولڈر کیا ہے؟ کندھوں کی ایسی بیماری جو مریض کو اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ اس کی راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے اور مریض کو اپنا کندھا اکڑا ہوا محسوس ہو تا ہے، مریض کے لئے اپنی طہارت اور اپنے کپڑے بدلنا تک مشکل ہو جاتا ہے ۔ اس کو فروزن شولڈر کہا جاتا ہے۔

فروزن شولڈر کی علامات:

فروزن شولڈر ایسی بیماری ہے کہ جس میں مریض کے لئے اپنا کندھا اوپر اٹھانا یا اس کو پیچھے کی طرف لے کر جانا ناممکن محسوس ہوتا ہے۔ آغاز میں یہ بیماری صرف درد کی حد تک محسوس ہوتی ہے، شروع کے 6 سے 9 ماہ اسے صرف اپنے کندھے میں درد محسوس ہوتا ہے اور حرکت میں کچھ مشکل ہوتی ہے، لیکن آہستہ آہستہ حرکت ختم ہوتے ہوتے اسے ہاتھ اوپر اٹھانا یا پیچھے کی طرف لے کر جانا محال ہو جاتا ہے۔ صورتحال اس حد تک سنگین ہوتی ہے کہ مریض کے لئے اس کروٹ سونا بھی ناممکن ہوتا ہے، اس کے لئے اپنے کپڑے بدلنا بھی ناممکن ہو جاتا ہے۔

فروزن شولڈر کی وجوہات:

اس کی وجوہات میں شوگر کا مرض، کندھے پر چوٹ لگنا، یا کندھے کے آس پاس کوئی سرجری ہونا، یا خواتین میں چھاتی کے سرطان کی سرجری کے بعد بھی یہ مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ بعض لوگوں کے اندر ہارمونل پرابلم کی وجہ سے بھی فروزن شولڈر کا مرض ہو سکتا ہے۔

کس طرح بچ سکتے ہیں؟ اس کا علاج کیا ہے؟

1۔ اگر آپ شوگریا کسی میٹا بولک مسئلے سے دوچار ہیں تو اس کو کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہے۔
2۔ اگر کوئی شخص ان علامات کا شکار ہو رہا ہے تو اس کوابتداء میں اینٹی انفلامیٹری ڈرگز یا فزیو تھیراپی یا ورزشوں سے اس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
3۔ اگر یہ بیماری برھ جائے اور شولڈر کو جام کرنا شروع کردے تو اس کے لئے ورزشوں سے آگے کچھ تدابیر کی ضرورت ہوتی ہے جس میں عام طور پر کندھے میں اسٹیرائڈز کا انجیکشن لگایا جاتا ہے۔ اس انجیکشن کے باوجود بھی فزیو تھیراپی کا کردار بہت کلیدی ہوتا ہے۔
4۔ اگر بیماری مزید کندھے کو جکڑ دے تو انجیکشن کے علاوہ کندھے کے اندر ہائیڈرولک ڈسٹنشن کی جاتی ہے، جس میں جوڑ کےغلاف کو سلائن انجیکٹ کر کے پھلایا جاتا ہے تاکہ اس کی لچک دوبارہ بحال ہو۔
5۔ اگر اس سے بھی بات نہیں بنتی تو مریض کو مینوپولیشن انڈر اینستھیزیا کیا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مریض کو ہلکی غنودگی دے کرمریض کے جوڑ کو مکمل چالو کیا جاتا ہے تاکہ مریض کے کندھے کی لچک کو دوبارہ بحال کیا جائے۔
6۔ اگر اس کے بعد بھی مریض کو آرام نہیں آتا تو بہت کم کیسز میں ایسا ہو تا ہے کہ مریض کی آرتھروسکوپک سرجری کی جاتی ہے ۔ جس کے نتیجے میں جوڑ کے اندر فوری حرکت پیدا کی جا سکتی ہے۔
7۔ اس کے ساتھ فزیو تھیراپی اور ورزش کا کردار کلیدی ہے، اس مسئلے کو بڑھنے سے بچانے کے لئے اس کو آغاز سے ہی اس کے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔

Kanday Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kanday Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kanday Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4250 Views   |   19 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

کندھے کے درد کو معمولی مت جا نیے یہ فروزن شولڈر کی طرف پہلا قدم بھی ہو سکتا ہے۔ فروزن شولڈر کی بیماری کیسے پیدا ہوتی ہے؟

کندھے کے درد کو معمولی مت جا نیے یہ فروزن شولڈر کی طرف پہلا قدم بھی ہو سکتا ہے۔ فروزن شولڈر کی بیماری کیسے پیدا ہوتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کندھے کے درد کو معمولی مت جا نیے یہ فروزن شولڈر کی طرف پہلا قدم بھی ہو سکتا ہے۔ فروزن شولڈر کی بیماری کیسے پیدا ہوتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔