سوچتا تھا دوسری شادی کرلوں۔۔ شاہد آفریدی نے پہلی بار اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشافات کردیے؟

“شادی ماں باپ کی پسند سے کی۔ پہلے یہی سوچتا تھا کہ بیوی اچھی نہیں ہوئی تو دوسری شادی کرلوں گا لیکن پہلا تجربہ ہی اتنا اچھا ثابت ہوا کہ دوسرے کی ضرورت نہیں پڑی۔ ماں باپ بچوں کے لئے اچھا سوچتے ہیں اور اچھا فیصلہ کرتے ہیں“

یہ کہنا ہے پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن اور سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا۔ شاہد آفریدی نے حال ہی میں نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی اور بیٹیوں کے متعلق چند انکشافات کیے جن میں سے چند ہم یہاں اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے بیان کررہے ہیں۔

کبھی بیٹے کی خواہش نہیں ہوئی

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مجھے اللہ نے 4 بیٹیاں دی ہیں۔ مجھے کبھی بیٹوں کی خواہش نہیں ہوئی۔ بیٹیاں میرے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتی ہیں۔ لیکن جو لباس وہ پہنتی ہیں اس میں باقاعدہ کرکٹر نہیں بن سکتیں۔

ہر بیٹی میں میری جھلک ہے

شاہد آفریدی نے مزید بتایا کہ ان کی ہر بیٹی میں ان کی کوئی نہ کوئی جھلک موجود ہے جیسے دوسری بیٹی ان کی طرح جذباتی اور شرارتی ہے جبکہ سب سے بڑی بیٹی سچی اور کھری ہے۔

اللہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے

بحیثیت باپ ان کا کہنا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں اللہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے اس کے علاوہ بچوں کو ڈاکٹر انجینئر بنانے سے زیادہ ضروری ہے کہ ان کو صحیح غلط سمجھایا جائے ان کی کردار سازی کی جائے۔

Sochta Tha Dosri Shadi Kar Lu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sochta Tha Dosri Shadi Kar Lu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sochta Tha Dosri Shadi Kar Lu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   10442 Views   |   21 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سوچتا تھا دوسری شادی کرلوں۔۔ شاہد آفریدی نے پہلی بار اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشافات کردیے؟

سوچتا تھا دوسری شادی کرلوں۔۔ شاہد آفریدی نے پہلی بار اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشافات کردیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سوچتا تھا دوسری شادی کرلوں۔۔ شاہد آفریدی نے پہلی بار اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشافات کردیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔