کشمش یوں تو بچے بڑے سب ہی کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ اگر کشمش کو دودھ میں ڈال کر کھایا جائے تو اس کے فائدے دوبالا ہوسکتے ہیں۔
دودھ اور کشمش کی غذائی اہمیت
دودھ کے بارے میں تو سب ہی جابتے ہیں کہ یہ وٹامنز اور پروٹین کا خزانہ ہے جبکہ کشمش میں بھی مینگنیز، وٹامن بی 6،کاپر، پوٹاشیئم اور آئرن کے علاوہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر پایا جاتا ہے۔ کشمش میں ایک خاص عنصر بورون بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دیتا ہے۔
ملا کر کیسے کھائیں؟
کشمش کو گرائینڈ کر کے گرم دودھ میں ملا کر پی سکتے ہیں یا پھر ناشتے میں اگر کارن فلیکس کھانا پسند کرتے ہیں تو دودھ اور کارن فلیکس میں چند دانے کشمش کے ڈال کر کھانا معمول بنا لیں
دودھ اور کشمش کھانے کے فائدے
کشمش میں بھرپور آئرن پایا جاتا ہے جو دودھ کے ساتھ مل کر خون کی کمی دور کرتا ہے اور پیلے چہرے پر بھی سرخی دوڑنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ اور کشمش کا امتزاج ہڈیوں اور جوڑوں میں کیلشیم کی کمی دور کر کے انھیں مضبوط بناتا ہے۔ کمزوری کی وجہ سے ہڈیوں سے آتی ٹک ٹک آواز بند ہوجاتی ہے۔
دودھ اور کشمش میں موجود وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین آنکھوں کے امراض میں بھی مفید ہے اور کمزور بینائی کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔