نہار منہ دارچینی کا استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ؟ جانیئے سردی کے موسم میں تندرست و توانا رہنے کا بڑا راز

جیسے ہی ہواؤں کا رُخ بدلتا ہے اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ہم سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑے اور کمبل وغیرہ تو فوری نکال لیتے ہیں لیکن اپنی صحت کے لئے اقدامات کرنا بھول جاتے ہیں۔
جی ہاں! موسم سرما میں ٹھنڈی ہواؤں کے اثرات اور نزلہ زکام یا بخار جیسے وائرل سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی صحت کو ٹھیک رکھنے اور خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں، ورنہ آپ نہ ہی وائرل انفیکشن سے بچ سکیں گے اور نہ ہی بیماریوں سے لڑنے کے لئے قابل ہوں گے۔
ایسے میں سردی کے موسم میں روزانہ نہار منہ دارچینی کا استعمال کرنا چاہیئے، دار چینی درخت کی چھال ہے جسے مختلف کھانوں میں مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اگر آپ اسے ایک مخصوص طریقے سے صبح سویرے استعمال کر لیں تو یہ صحت کے پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہے۔

نہار منہ دارچینی کا استعمال کرنا کتنا مفید ہے؟

دار چینی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 53 اعشاریہ 3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔
اگر سردی کے موسم میں روزانہ صبح سویرے پسی ہوئی دار چینی کا بس ایک چمچ استعمال کر لیں تو ہاضمے سے لے کر شوگر اور دل کی بیماریوں سمیت نزلہ کھانسی بخار اور وائرل انفیکشن سے تحفظ مل سکتا ہے۔

نہار منہ دار چینی کا استعمال کیسے کیا جائے؟

نہار منہ دارچینی کئی طریقوں سے استعمال کی جا سکتی ہے، آپ چاہیں تو اس کا قہوہ بنا کر پی لیں یا چاہیں تو اس کا پسا ہوا پاؤڈر اپنی کافی میں یا دودھ میں شامل کر کے پی سکتے ہیں۔ اگر آپ صبح سویرے ملک شیک بھی پیتے ہیں تو اس میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی دارچینی شامل کر سکتے ہیں اسے آپ جس بھی مشروب میں شامل کریں اس کا ذائقہ دوبالا ہوجائے گا اور ساتھ ہی آپ کی ڈرنک صحت بخش بھی بن جائے گی۔

نہار منہ دارچینی کا استعمال کرنے سے کیا کیا ہوگا؟

صبح سویرے نہار منہ اگر آپ دارچینی کو اوپر بتائے گئے کسی بھی طریقے سے استعمال کریں گے تو اس سے آپ کا بلڈ شوگر لیول متوازن رہے گا، دارچینی کے استعمال سے ہاضمہ بہتر رہے گا دارچینی خصوصاً آنتوں کی صفائی اور انہضام کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس کے علاوہ اس کے استعمال سے وزن میں کمی آئے گی اور اس کا گرم مزاج اور گرم تاثیر آپ کو نزلہ، زکام، کھانسی، اور فلو یا پھر بخار جیسے مسائل سے دور رکھے گا یہ آپ کے جسم کو سردی سے بچائے گی اور آپ سردی کے موسم میں تندرست و توانا رہیں گے۔

Nihari Mounh Dar Cheeni Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nihari Mounh Dar Cheeni Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nihari Mounh Dar Cheeni Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3662 Views   |   13 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نہار منہ دارچینی کا استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ؟ جانیئے سردی کے موسم میں تندرست و توانا رہنے کا بڑا راز

نہار منہ دارچینی کا استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ؟ جانیئے سردی کے موسم میں تندرست و توانا رہنے کا بڑا راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہار منہ دارچینی کا استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ؟ جانیئے سردی کے موسم میں تندرست و توانا رہنے کا بڑا راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔