میتھی دانے کا پانی استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟ ایسا نسخہ جو دے آپ کو کمال کے نتائج

میتھی دانہ کھانوں اور خصوصاً گرمی میں بنے والے چٹخارے دار اچاروں میں ڈل جائے تو واہ کیا مزہ دیتا ہے ۔ کیونکہ اس کا ذائقہ کھانوں کی ذینت بڑھا دیتا ہے۔ میتھی دانے کے ویسے ہی اتنے فوائد ہم آپ کو پہلے بتا چکے ہیں ۔ آج کچھ الگ طرح سے آزمائیں اس کو تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ یہ چھوٹے سے میتھی دانے میں کتنے خاص اور مفید راز پوشیدہ ہیں۔ کیا میتھی دانے کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔۔؟

فوائد:

• میتھی دانے کا پانی اگر آپ اپنے بالوں میں لگالیں تو یہ بالوں کی روٹھی ہوئی رونق اور چمک کو واپس لے آئے گا اور خشکی و سکری سے لے کر گنج پن کے خاتمے میں بھی آپ کی مدد کرسکتاہے۔
• میتھی میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور نزلہ زکام ، کثرت سے چھینکیں آنے اور ڈسٹ الرجی کی صورت میں اس کے پانی سے بھاپ لیں تو آپ کو فائدہ مل سکتا ہے۔
• شوگر کے مرض میں اگر روازنہ اس کا نہارمنہ پانی پیا جائے تو کولیسٹرول سمیت شوگر بھی کنٹرول ہوسکتا ہے۔
• ہائی بلڈ پریشر اگر ہے تو صرف آدھا گلاس میتھی کا پانی آپ کو فائدہ دے سکتا ہے۔
• قبض ہو تو اس کا پانی آپ پی لیں اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوجاتا ہے۔

اس کو بنائیں کیسے۔۔۔؟:

• میتھی دانوں کو اچھی طرح صاف کرلیں اس کے بعد ایک گلاس پانی گرم کریں جب ابال آجائے تو میتھی دانوں کو اس میں ڈال کر جوش دے لیں۔ نیم گرم ہونے پر اس کا پانی پی لیں۔

اس کو استعمال کیسے کریں۔۔۔؟:

• بالوں میں تو آپ جس طرح چاہے لگالیں جب بھی وقت ہو، مگر دیگر معملات میں استعمال کا بہترین طریہن صبح نہارمنہ ہے ۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Fenugreek Water Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fenugreek Water Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fenugreek Water Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musfirah  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8679 Views   |   17 Nov 2021
About the Author:

Musfirah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musfirah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

میتھی دانے کا پانی استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟ ایسا نسخہ جو دے آپ کو کمال کے نتائج

میتھی دانے کا پانی استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟ ایسا نسخہ جو دے آپ کو کمال کے نتائج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میتھی دانے کا پانی استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟ ایسا نسخہ جو دے آپ کو کمال کے نتائج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔