باورچی خانے میں موجود عام سی چیز سے بلڈ شوگر لیول کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ایسا گھریلو نسخہ جو کرے کچھ ہی دیر میں بڑھی ہوئی شوگر کو کم

شوگر کے مریضوں کے لئے یہ اپنی بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنا ایک مشکل کام ہے ایسے میں ہر چیز بہت سوچ سمجھ کر کھانی پینی پڑتی ہے اور آپ کی غذا میں مٹھاس نہ ہو اس بات کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ باورچی خانے میں موجود ایک عام سی چیز سے آپ اپنی بلڈ شوگر لیول کو متواز رکھ سکتے ہیں۔
وہ چیز کیا ہے اور اس کا کس طرح استعمال کر کے آپ اپنی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کر سکتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• بلڈ شوگر متوازن کرنے کے لئے بہترین نسخہ

اب آپ اپنے باورچی خانے میں موجود صرف ایک پیاز سے اپنی بلڈ شوگر لیول متوازن کر سکتے ہیں پیاز میں موجود چند خاص خصوصیات آپ کے جسم میں موجود بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔

• پیاز بلڈ شوگر لیول کو کیسے متوازن رکھتی ہے؟

متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ رنگ کی پیاز کے رس سے بلڈ شوگر لیول میں نمایاں کمی آ سکتی ہے جس سے آپ کو ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
جرنل انوائرنمنٹل ہیلتھ انسائٹس میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ 100 گرام سُرخ پیاز سے صرف 4 گھنٹوں میں بلڈ شوگر لیول میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
پیاز میں فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اور فائبر شوگر کم کرنے کے لئے بےحد مفید ثابت ہوتا ہے ساتھ ہی پیاز میں کاربز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول پیاز کے استعمال سے بڑھتا نہیں ہے آدھی کٹی ہوئی پیاز میں صرف 5.9 گرام کاربز موجود ہوتے ہیں اس لئے ماہرین شوگر لیول کو کم کرنے کے لئے پیاز کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

• بلڈ شوگر کم کرنے کے لئے پیاز کا استعمال کیسے کیا جائے؟

آپ بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے کے لئے پیاز کو براہِ راست سلاد کے طور پر کھا سکتے ہیں، مگر یاد رکھیں کہ آپ لال پیاز یا سنہری پیاز کا استعمال کریں اب دوپہر کے کھانے میں رات کے کھانے میں ساتھ ہی سینڈوچ وغیرہ میں بھی آپ پیاز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Blood Sugar Contro Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Sugar Contro Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Sugar Contro Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6102 Views   |   12 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

باورچی خانے میں موجود عام سی چیز سے بلڈ شوگر لیول کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ایسا گھریلو نسخہ جو کرے کچھ ہی دیر میں بڑھی ہوئی شوگر کو کم

باورچی خانے میں موجود عام سی چیز سے بلڈ شوگر لیول کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ایسا گھریلو نسخہ جو کرے کچھ ہی دیر میں بڑھی ہوئی شوگر کو کم ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باورچی خانے میں موجود عام سی چیز سے بلڈ شوگر لیول کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ایسا گھریلو نسخہ جو کرے کچھ ہی دیر میں بڑھی ہوئی شوگر کو کم سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔