کہیں اے ٹی ایم سے نکلا جعلی نوٹ تو کسی کو چور بازار میں اپنا ہی موبائل خریدنا پڑا۔۔ عجیب و غریب واقعات جنھوں نے شہریوں کو حیران کے ساتھ پریشان بھی کرڈالا

آج کل کے حالات کچھ ایسے بن گئے ہیں کہ کسی شے کا اعتبار نہیں رہا۔ یہاں تک کہ مشینیں بھی دھوکہ دینے لگیں۔ حال ہی میں کچھ ایسے واقعات پیش آئے جنھیں ہم اپنے قارئین کی آنکھیں کھولنے کے لئے یہاں بیان کررہے ہیں۔

شہری اب ہوجائیں ہوشیار۔ صرف دکان دار اور رکشے والے ہی نہیں بلکہ اب اے ٹی ایم مشین بھی دھوکہ دینے لگی۔ شہر کراچی میں ایسا واقعہ پیش آیا جس کی مثال دنیا کے کسی دوسرے حصے میں ملنا شاید ہی ممکن ہو۔

نوٹ پر کیا لکھا تھا؟

کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر کے اے ٹی ایم سے خاتون پیسے نکالنے گئیں تو 500 کا نقلی نوٹ اے ٹی ایم سے نکلنے پر حیران ہی رہ گئیں۔ نوٹ پر "بچوں کا کھیل" بھی لکھا ہوا تھا۔

جعلی نوٹ پھیلانے والا مافیا

خاتون نے فوراً ہی نجی بینک میں اس حوالے سے شکایت درج کروائی اور اپنے سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے پوسٹ شئیر کی۔ شہری پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر بھر میں جعلی نوٹوں کا فراڈ کرنے والا مافیا سرگرم ہے جسے پکڑنے کے لیے پولیس مصروف عمل ہے۔

چور بازار میں ملا اپنا ہی موبائل

چور بازار تو ہر شہر میں ہوتے ہیں جہاں سے چوری شدہ یا سستی اشیاء خریدنے کے لئے لوگ جاتے بھی ہیں۔ ایسے ہی ارادے سے ایک نوجوان چور بازار میں موبائل کی دکان گیا اور ایک موبائل پسند کر کے اس کی قیمت پوچھنے لگا۔ جب کہ غور سے دیکھنے پر اسے احساس ہوا کہ یہ تو اس کا اپنا فون ہے۔ اس کے بعد اس کا ردعمل کیا تھا؟ دیکھیں ویڈیو میں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان، رنگین چشمہ پہنے دکان دار سے موبائل کی قیمت پوچھتا ہے۔ دکان دار اسے 20 ہزار قیمت بتاتا ہے۔ موبائل ہاتھ میں لینے پر نوجوان کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ تو اس کا ہی پرانا چوری ہوا موبائل ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ تو میرا موبائل ہے۔ جس کے جواب میں دکان دار ہنستے ہوئے کہتا ہے "جی صاحب آپ کا ہی ہے"

دکان دار کی بات سن کر گاہک کے چہرے کا رنگ ہی بدل جاتا ہے اور وہ سر جھکا کر مایوس سا ہوجاتا ہے۔

Chor Baza Se Apna Hi Mobile Mila

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chor Baza Se Apna Hi Mobile Mila and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chor Baza Se Apna Hi Mobile Mila to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1833 Views   |   14 Oct 2022
About the Author:

khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کہیں اے ٹی ایم سے نکلا جعلی نوٹ تو کسی کو چور بازار میں اپنا ہی موبائل خریدنا پڑا۔۔ عجیب و غریب واقعات جنھوں نے شہریوں کو حیران کے ساتھ پریشان بھی کرڈالا

کہیں اے ٹی ایم سے نکلا جعلی نوٹ تو کسی کو چور بازار میں اپنا ہی موبائل خریدنا پڑا۔۔ عجیب و غریب واقعات جنھوں نے شہریوں کو حیران کے ساتھ پریشان بھی کرڈالا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں اے ٹی ایم سے نکلا جعلی نوٹ تو کسی کو چور بازار میں اپنا ہی موبائل خریدنا پڑا۔۔ عجیب و غریب واقعات جنھوں نے شہریوں کو حیران کے ساتھ پریشان بھی کرڈالا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔