اگر آپ کا بلڈ گروپ B+ ہے تو آپ کو یہ سب نہیں کھانا چاہیے٬ اپنے بلڈ گروپ کے حساب سے اپنی غذا کا انتخاب کریں

ویسے تو سب کا خون سرخ ہی ہوتا ہے مگر میڈیکل سائنس کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ خون کے سرخ ہونے کے باوجود ہر انسان کے خون کا بلڈ گروپ مختلف ہو سکتا ہے جس کا بنیادی سبب اس میں موجود اینٹی جن ہوتی ہیں جو ایک خاص قسم کی پروٹین ہوتی ہے جو جسم کے بلڈ گروپ کا تعین کرتی ہے-

خون کے بلڈ گروپ کی اہمیت

ہر انسان کو اپنے خون کے بلڈ گروپ کے بارے میں لازمی طور پر پتہ ہونا چاہیے جس کو کسی بھی لیب میں ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا حادثے وغیرہ کی صورت میں فوری طبی امداد بہم پہنچائی جا سکے-

بلڈ گروپ اور غذا کا آپس میں تعلق

ویسے تو یہ بات قرین قیاس لگتی ہے کہ انسان کی صحت پر اس کے بلڈ گروپ کے کوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کا تعلق اس کی غذائی عادات سے ہوتا ہے- تاہم ڈاکٹر پیٹر جے ڈی ایڈمو نامی ایک سائنسدان نے اس حوالے سے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں ان کا یہ ماننا ہے کہ کچھ خاص غذائیں کسی خاص بلڈ گروپ والوں کے لیے تو مؤثر ہو سکتی ہیں جب کہ کسی دوسرے بلڈ گروپ والوں کے لیے نقصان کا سبب بھی ہو سکتی ہے-

ڈاکٹر پیٹر جے کی اس تحقیق کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ کون سے بلڈ گروپ کے لیے کون سی غذائیں بہتر ہوتی ہیں جن کو آپ اپنے بلڈ گروپ کے حساب سے اپنا سکتے ہیں-

بلڈ گروپ A

اس گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سبزيوں اور پھلوں کے استعمال کو تجویز کیا جاتا ہے ڈاکٹر پیٹر کے مطابق اس بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کے معدے میں تیزابیت کی مقدار کم ہوتی ہے- اس وجہ سے ان افراد کو جانوروں سے حاصل شدہ پروٹین اور چکنائی کو ہضم کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے اس وجہ سے ایسے افراد کو تازہ پھل اور سبزیوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے-

بلڈ گروپ B

ایسے افراد وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو سب کچھ کھا سکتے ہیں ایسے لوگ پھل سبزیاں اور گوشت سب کچھ نہ صرف کھا سکتے ہیں بلکہ ان کو آسانی سے ہضم بھی کر سکتے ہیں- تاہم ان افراد کو مکئی ، ٹماٹر، گندم اور مونگ پھلی کے استعمال میں قدرے احتیاط کرنی چاہیے کیوں کہ ان سے ایک جانب تو ان کا وزن بڑھ سکتا ہے دوسرا یہ تمام اشیا اس بلڈ گروپ والے افراد کو ہضم کرنا دشوار بھی ہو سکتا ہے-

بلڈ گروپ AB

یہ بلڈ گروپ کمیاب ہوتا ہے اس بلڈ گروپ میں اے گروپ والوں کی طرح معدے میں تیزاب کی مقدار کم ہوتی ہے مگر بی گروپ کی موجودگی کے سبب ایسا نہیں ہوتا کہ ان افراد کو گوشت کھانے میں مسائل ہوں یہ افراد انڈے گوشت بھی کھا سکتے ہیں- مگر اس بلڈ گروپ کے افراد کو ایک وقت میں بہت پیٹ بھر کر کھانا تکلیف دے سکتا ہے- اس وجہ سے ان کو چاہیے کہ دن بھر میں تھوڑی تھوڑی دیر بعد کھائیں اور پیٹ بھر کر کھانے سے اجتناب کریں-

بلڈ گروپ O

اس گروپ کے افراد کے معدے میں تیزاب کی مقدار کافی ہوتی ہے اس وجہ سے یہ ہمہ خور ہو سکتے ہیں تیزی سے ہضم ہونے کی صلاحیت اس بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بسیار خور بھی بنا دیتی ہے- جس کے سبب زيادہ میٹھا اور چکنا کھانے کے سبب یہ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں اس وجہ سے ان افراد کو اس طرح کے کھانوں سے بچنا چاہیے-

یاد رہے!

ڈاکٹر پیٹر کی یہ کتاب اگرچہ کافی مقبول ہوئی اور کئی حلقوں کی جانب سے ان کی تحقیق کو کافی سراہا گیا ہے مگر اس کے باوجود تجرباتی طور پر ابھی اس کے حتمی ثبوت نہیں مل سکیں ہیں اور اس پر تحقیق جاری ہے تاہم آپ اپنے بلڈ گروپ کی مدد سے اس تحقیق کو چیک کر سکتے ہیں-

Blood Group B Possitive Hai To

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Group B Possitive Hai To and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Group B Possitive Hai To to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2984 Views   |   01 Mar 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

اگر آپ کا بلڈ گروپ B+ ہے تو آپ کو یہ سب نہیں کھانا چاہیے٬ اپنے بلڈ گروپ کے حساب سے اپنی غذا کا انتخاب کریں

اگر آپ کا بلڈ گروپ B+ ہے تو آپ کو یہ سب نہیں کھانا چاہیے٬ اپنے بلڈ گروپ کے حساب سے اپنی غذا کا انتخاب کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کا بلڈ گروپ B+ ہے تو آپ کو یہ سب نہیں کھانا چاہیے٬ اپنے بلڈ گروپ کے حساب سے اپنی غذا کا انتخاب کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔