اگر آپ یہ واٹر تھراپی کریں گے تو آپ کے بال وقت سے پہلے سفید نہیں ہوں گے۔اس واٹر تھراپی سے اپنے سیاہ بالوں کو سفید ہونے سے روکیں، ایسا نہ ہو کہ لوگ آپ کو بوڑھا سمجھنے لگیں۔ ہماری یہ واٹر تھراپی آپ کو رکھے گی ایک دم جوان اور خوبصورت۔ اپنے بالوں کو بلیک ٹی ہیئر واش پانی سے دھوئیں:
بلیک ٹی ہیئر واش واٹر:
بلیک ٹی - 2 چمچ سادہ
پانی - آدھا کپ
ترکیب
سب سے پہلے پانی کو درمیانی آنچ پر ابالیں۔ جب پانی مکمل طور پر ابل جائے تو اس میں سادہ بلیک ٹی ڈالیں اور پانی کو مزید 5 سے 10 منٹ تک ابالیں۔ جب چائے اپنا رنگ چھوڑنے لگے تو گیس بند کر دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے نکال لیں اور بوتل میں نکال کر باتھ روم میں رکھیں۔ پھر جب بھی آپ اپنے بالوں کو شیمپو کریں، آخر میں اس پانی سے اپنے بالوں کو دھو لیں۔ یہ 2 سے 3 ماہ تک لگاتار کریں۔ آپ کو اپنے بالوں میں فرق نظر آنے لگے گا۔
آملہ پاؤڈر اور کالی چائے کا پانی:
آملہ پاؤڈر - 1 کھانے کا چمچ
مہندی پاؤڈر ۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی چائے ۔ آدھا چمچ
لونگ 1 چمچ
میتھی کے دانے –آدھا چائے کا چمچ
پانی - 1 کپ
ان تمام اجزاء کو ایک پیالے میں پانی کے ساتھ مکس کریں اور اسے رات بھر یا 6 سے 7 گھنٹے تک بھگونے کے لیے چھوڑ دیں، بہترین نتائج کے لیے لوہے کا برتن استعمال کریں۔ 7-8 گھنٹے بعد ململ کے کپڑے کی مدد سے اس مکسچر کو نچوڑ لیں اور پانی الگ کر لیں۔ اگر آپ خشک اور بے جان بالوں سے پریشان ہیں تو آپ اس میں ایک چائے کا چمچ بادام یا زیتون کا تیل ڈال سکتے ہیں۔ اس پانی کو شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں اور اسے اپنے بالوں میں 10 سے 15 منٹ تک رکھیں۔
ایلو ویرا جیل اور کالی چائے
ایلو ویرا جیل - 1 چمچ
کچا شہد ۔ آدھا چمچ
کالی چائے ۔ 1چمچ
لیونڈر آئل ۔ 4 قطرے
شاور کیپ - 1
ترکیب
سب سے پہلے ایک اسپرے کی بوتل لیں، اس میں ان تمام اجزاء کو ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔ اس طرح آپ کے بالوں کا لوشن تیار ہو جائے گا۔ جسے آپ نے بال دھونے سے ایک گھنٹہ پہلے استعمال کرنا ہے۔ اسے نہانے سے پہلے بالوں میں اسپرے کریں ۔ اسے اپنی سر کی جلد سے بالوں تک اچھی طرح سے چھڑکیں۔ پھر شاور کیپ پہن لیں۔