پہلے شوہر اور دوستوں کے ساتھ رات کو کلبز جاتی تھی.. بشریٰ انصاری نے جوانی کی یادیں شئیر کردیں

"70 کی دہائی میں کراچی بہت ماڈرن تھا. یہاں کلبز بھی تھے اور امن و امان تھا. اس وقت میں ہر وقت اسکرٹس اور جینز ہی پہنا کرتی تھی"

یہ کہنا ہے لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کا جنھوں نے کچھ دن پہلے ایک نجی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور ماضی کی خوبصورت یادیں شئیر کیں.

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے سابق شوہر اقبال انصاری ، ڈیڑھ سال کی بیٹی، بہروز سبزواری اور کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ ساتھ رات کو کلبز میں جاتی تھی اور صبح کا ناشتہ بھی باہر کرتی تھی. اپنے شوہر کے ساتھ خوب گھومتی تھی اس وقت کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی تھی. میں 70 فیصد گھریلو عورت تھی جبکہ 30 فیصد اداکارہ تھی. سرکاری ٹی وی پر زیادہ کام نہیں ہوتا تھا. میں نے شوبز انڈسٹری میں کام کے ساتھ ساتھ دونوں بیٹیوں کو پڑھایا. میں نے اپنی اولاد کو بہت وقت دیا ہے اور بہت دیکھ بھال کی ہے، اُن کی پرورش پرجوش انداز میں کی. میں ایک خود مختار عودت تھی. اُس زمانے میں بھی اپنے شوہر سے زیادہ کماتی تھی. مشکل وقت بھی دیکھا مگر مضبوط اعصاب کے ساتھ گزارا کیا. کام کے دوران ساتھی فنکار ہمیشہ بہن یا نہیں بھابی جیسا سلوک کرتے تھے اسی لیے کام کرتے ہوئے میں نےکبھی بھی غیر محفوظ محسوس نہیں کیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ جب بیٹیوں کی شادیاں کر لیں تو پہلے شوہر سے طلاق لے لی. دوسری شادی کا سوچا نہیں تھا لیکن جو اللہ کو منظور تھا ہوگیا.

Bushra Ansari Interview About 70S

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Interview About 70S and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Interview About 70S to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2913 Views   |   22 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پہلے شوہر اور دوستوں کے ساتھ رات کو کلبز جاتی تھی.. بشریٰ انصاری نے جوانی کی یادیں شئیر کردیں

پہلے شوہر اور دوستوں کے ساتھ رات کو کلبز جاتی تھی.. بشریٰ انصاری نے جوانی کی یادیں شئیر کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے شوہر اور دوستوں کے ساتھ رات کو کلبز جاتی تھی.. بشریٰ انصاری نے جوانی کی یادیں شئیر کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔