کہاں مقدس نعت اور کہاں فحش گانے۔۔ فضا علی گانوں کی دھن پر نعت بنانے والوں پر برس پڑیں

Fiza Ali Condemns Naat Khuwans Reciting in Songs Tunes

"جب ہم کسی نعت کو کسی گانے کی دھن پر سنتے ہیں، تو وہ ہمیں فوراً اسی گانے اور اس کے بیہودہ بولوں کی یاد دلاتی ہے۔ نعتیں محبت اور عقیدت سے نبی کریم ﷺ کی شان میں پیش کی جاتی ہیں، انہیں کسی بھی صورت گانوں کے انداز میں نہیں پڑھا جانا چاہیے۔ اس لیے تمام چینلز کو چاہیے کہ وہ اس عمل سے اجتناب کریں اور نعت خوانوں کو بھی چاہیے کہ وہ نعت کو اس کے اصل روحانی انداز میں پیش کریں، نہ کہ کسی گانے کی طرز پر!"

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور معروف میزبان فضا علی نے حالیہ رمضان نشریات میں ایک ایسے مسئلے پر آواز اٹھائی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکا ہے۔ انہوں نے گانوں کی طرز پر نعتیں پڑھنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے نعتوں کی روح اور تقدس کے خلاف قرار دیا۔

فضا علی نے نشاندہی کی کہ اس رجحان کا آغاز بھارت سے ہوا اور اب یہ پاکستان میں بھی عام ہوتا جا رہا ہے، جہاں نعت خوان روایتی عقیدت سے ہٹ کر مشہور گانوں کی دھنوں پر نعتیں پڑھنے لگے ہیں۔ کچھ نعت خوان پسِ منظر میں تیز موسیقی بھی شامل کر رہے ہیں، جو نعتوں کی روحانی کیفیت کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نعت صرف ایک کلام نہیں، بلکہ رسولِ اکرم ﷺ کی محبت میں ڈوبی ہوئی ایک عقیدت ہے، جسے انتہائی احترام اور اصل روایتی انداز میں پڑھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز اور نعت خوانوں کو اس عمل سے گریز کرنا چاہیے، تاکہ نعت کا تقدس برقرار رہے اور سامعین کو یہ کسی عام گانے کی دھن کی طرح محسوس نہ ہو۔

Fiza Ali Condemns Naat Khuwans Reciting In Songs Tunes

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Condemns Naat Khuwans Reciting In Songs Tunes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Condemns Naat Khuwans Reciting In Songs Tunes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   959 Views   |   24 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 March 2025)

کہاں مقدس نعت اور کہاں فحش گانے۔۔ فضا علی گانوں کی دھن پر نعت بنانے والوں پر برس پڑیں

کہاں مقدس نعت اور کہاں فحش گانے۔۔ فضا علی گانوں کی دھن پر نعت بنانے والوں پر برس پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہاں مقدس نعت اور کہاں فحش گانے۔۔ فضا علی گانوں کی دھن پر نعت بنانے والوں پر برس پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔