چاند سا نکھرا چہرہ چاہتی ہیں تو چنے کے آٹے کو چند طریقوں سے استعمال کر کے بنائیں اپنا چہرہ ایک دم چاند جیسا

صحت مند جلد اور روشن چہرے کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آرٹیفیشل پراڈکٹس کے بجائے قدرتی طریقوں کو اپنا کر جِلد کی حفاظت کریں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ جِلد کی حفاظت اور شائستگی برقرار رکھنے کے لئے آپ چنے کا آٹا کن طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں۔
چنے کے آٹا پروٹین، فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال ہوتا ہے یہ سورج اور نقصان دہ ٹاکسن سے ہونے والے نقصان سے لڑتا ہے اور جِلد بہتر بناتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو چنے کے آٹے کے استعمال کی چند آسان ٹِپس بتانے جا رہے ہیں جو ہر کوئی آسانی سے آزما سکتا ہے۔

• چنے کے آٹے اور ہلدی کا فیس پیک:

چنے کے آٹے کو دودھ میں ملائیں اس میں ہلدی شامل کریں اس کا گاڑھا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگا لیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں اسے ایک ماہ تک استعمال کریں، نکھرا چہرہ پائیں گی۔

صِرف چنے کا آٹا لگائیں:

چنے کے آٹے کو بنا کسی اور چیز کے ساتھ ملائے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، چنے کے آٹے کو پانی میں گھول کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں، اور 15 منٹ بعد دھو لیں، آپ محسوس کریں گی کہ جھائیاں اور داغ دھبے کم ہو گئے ہیں۔

چنے کے آٹے اور لہسن کا پیسٹ:

چنے کے آٹے کو پانی میں ملا کر اس میں لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اسے چہرے پر لگا کر کچھ دیر مل کر چھوڑ دیں، اس سے آپ کے چہرے کی رنگت نکھرے گی اور مردہ اسکن سیلز ختم ہوں گے۔

چنے کا آٹا اور گرین ٹی:

چنے کا آٹا، 2 سے 3 چائے کا چمچ گرین ٹی اور ایک کپ پکی ہوئی گرین ٹی کو گرینڈ کریں، اور اس کا پیسٹ چہرے پر لگا لیں، اس سے چہرہ ترو تازہ نظر آئے گا۔

چنے کا آٹا اور کافی:

چنے کے آٹے میں کافی اور پانی ملا کر اسے چہرے پر لگائیں تو اس سے چہرے اور گردن پر موجود فاضل چربی کا اخراج ہو گا ساتھ ہی جھائیاں بھی دور ہوں گی۔

Homemade Chickpea Face Pack

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Chickpea Face Pack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Chickpea Face Pack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2531 Views   |   22 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

چاند سا نکھرا چہرہ چاہتی ہیں تو چنے کے آٹے کو چند طریقوں سے استعمال کر کے بنائیں اپنا چہرہ ایک دم چاند جیسا

چاند سا نکھرا چہرہ چاہتی ہیں تو چنے کے آٹے کو چند طریقوں سے استعمال کر کے بنائیں اپنا چہرہ ایک دم چاند جیسا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاند سا نکھرا چہرہ چاہتی ہیں تو چنے کے آٹے کو چند طریقوں سے استعمال کر کے بنائیں اپنا چہرہ ایک دم چاند جیسا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔