وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے ورنہ گردے فیل بھی ہوسکتے ہیں؟

ہمارے جسم میں گردے بھی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ جسم سے یورک ایسڈ جیسے مادوں کو نکال باہر کرنے کا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن اگر گردوں میں تکلیف یا پتھری ہوجائے تو ایسے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ گردے جسم میں دماغ کے بعد دوسرے بڑے ہیروز سمجھے جاتے ہیں۔
گردوں میں پتھری کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔
گردوں میں پتھری کا ایک اہم مسئلہ ہے، مگر اس کے علاوہ گردے خراب ہونے کی اور بھی کئی وجوہات ہیں، لیکن اس کی کچھ ایسی علامات انسان کو قبل از وقت ظاہر ہو جاتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں ہوتا۔ آج ہم آپ کو کچھ علامات بتا رہے ہیں جو اگر آپ کے ساتھ بھی ہیں تو فوری ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں۔

علامات:

٭ پیشاب کی کمی و زیادتی:

پیشاب کی بہت زیادہ کمی اور بہت زیادہ وافر مقدار میں آنے پر ڈاکٹر کے پاس لازمی جائیں کیونکہ گردے یا تو ضرورت سے زیادہ اخراج کر دیتے ہیں یا پھر بالکل نہیں کر پاتے جس سے جسم میں زہر بنتا رہتا ہے۔

٭جسم کی سوجن:

چہرے، ہاتھوں یا جسم کے کسی بھی حصے کا آئے دن سوجنا بھی گردوں کی سوجن کی جوہ سے ہوتا ہے، لہٰذا اس کو نظر انداز نہ کریں اور ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں ورنہ جلد ہی گردے فیل ہو جاتے ہیں۔

٭ زبان کا ذائقہ:

زبان کا ذائقہ خراب رہنا، منہ میں بار بار چھالے آنا بھی گردوں کی بیماری کی وجہ بنتا ہے۔ گردوں کے کام میں خرابی سے خون میں زہریلا مادہ جمع ہونے لگتا ہے جس کا اثر منہ کے ذائقے پر ہوتا ہے اور کھانا کڑوا یا بد مزہ لگنے لگتا ہے، گوشت کا ذائقہ بھی نہیں آتا ہے اور سانسوں میں بو بھی ہو جاتی ہے۔ اور جسم میں زیادہ مقدار میں فاضل مادے جمع ہوجائیں تو دل متلی ہونے لگتا ہے اور قے بھی آجاتی ہے۔ ساتھ ہی جسمانی وزن میں بہت تیزی سے کمی آتی ہے۔

٭ جھریاں:

چہرے پر جھریاں پڑنا اور ہاتھوں کی کھال کا لٹکنا ایک خطرناک بات ہے، اس سے گردوں کی بیماری منسلک ہوتی ہے کیونکہ گردے فلوئیڈ خارج کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے جلد پر اثر پڑتا ہے۔ آنکھوں کے ارگرد کا حصہ بھ ی پھول جاتا ہے، یہ اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ گردوں سے بڑی مقدار میں پروٹین کا اخراج پیشاب کے راستے ہورہا ہے۔

٭ سونے میں مشکل:

نیند کا 8 گھنٹے نہ آنا یا بالکل ہی نیند نہ آنا بھی ایک اہم مسئلہ ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے نیورانز دماغ اور گردے کے درمیان جگہ نہیں بنا پاتے اور نیند کی کمی ہونے لگتی ہے۔

Gurday Fail Ki Nishaniyan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Fail Ki Nishaniyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Fail Ki Nishaniyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sonia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11803 Views   |   27 Jul 2021
About the Author:

Sonia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sonia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے ورنہ گردے فیل بھی ہوسکتے ہیں؟

وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے ورنہ گردے فیل بھی ہوسکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں جن کے سامنے آنے پر گردوں کا چیک اپ فوراً کروالینا چاہیے ورنہ گردے فیل بھی ہوسکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔