کیاآپ فالسے کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائدجانتے ہیں؟جان گئے تو انہیں کھانا اپنی عادت بنا لیں گے

فالسہ سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔یہ پھل موسم گرما میں ٹھنڈک کے اثر کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ اسکے ساتھ صحت کے مختلف مسائل حل کرنے میں بھی اہم کردار اداکرتاہے۔اسی لئے آج ہم آپ کوبتائیں گے فالسے کے شربت کی ایسی تراکیب جسے آپ اپنی بیماریاں دورکرنے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

۱۔شوگر کے لئے
آدھاکپ فالسہ کوٹ کر رات کوایک گلاس پانی میں بھگودیں۔صبح چھان کرخالی پانی پی لیں۔آمیزہ پھینک دیں۔

۲۔پیٹ درد
فالسہ آدھاکپ،اچٹکی اجوائن،سفید زیرہ بھناہواآدھاچمچ،کالانمک ایک چٹکی تمام اجزاء کوبلینڈکرکے پی لیں۔درد دور ہوجائے گا۔

۳۔قبض کے لئے
فالسہ آدھاکپ،ادرک ایک چھوٹاٹکڑا،کالانمک ایک چٹکی،زیرہ آدھاچمچ بلینڈکریں اورپی لیں قبض کامسئلہ حل ہوجائے گا۔

۴۔موشن
آدھاکپ فالسے کوایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کر اسمیں ایک چمچ بھیگاہواتخم بلنگا ملاکرپی لیں۔موشن رک جائیں گے۔

۵۔دل کے امراض
آدھاکپ فالسہ،مصری ایک چمچ،سونف آدھاچمچ،عرق گلاب دوچمچ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کرکے پینے سے بلڈ پریشرکم ہوتاہے۔یہ شربت معدے،جگر اوردل کوطاقت دیتاہے۔

۶۔بخار کیلئے
فالسہ آدھاکپ لے کرایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کر پسی سونف ایک چائے کاچمچ ملاکر پی لیں توبخار اتر جائے گا۔

۷۔یوٹی آئی
آدھاکپ فالسہ لے کرایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان لیں پھر اسمیں ایک چمچ زیرہ پساہواشامل کریں اورپی لیں۔

۸۔ہیٹ اسٹروک
آدھاکپ فالسہ ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کراسمیں کالانمک ایک چٹکی،کالی مرچ ایک چٹکی،آدھاچمچ پساہوازیرہ شامل کریں اورپی لیں۔

بشکریہ : ایچ ٹی وی

Falsa Khane Ke Heran Kun Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Falsa Khane Ke Heran Kun Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Falsa Khane Ke Heran Kun Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Subhan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2627 Views   |   09 Jun 2022
About the Author:

Subhan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Subhan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

کیاآپ فالسے کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائدجانتے ہیں؟جان گئے تو انہیں کھانا اپنی عادت بنا لیں گے

کیاآپ فالسے کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائدجانتے ہیں؟جان گئے تو انہیں کھانا اپنی عادت بنا لیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیاآپ فالسے کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائدجانتے ہیں؟جان گئے تو انہیں کھانا اپنی عادت بنا لیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔