پاکستان میں عورتوں کے بڑے مزے ہیں.. حرا ترین نے عورت مارچ والیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟

"اگر میں بولڈ لباس میں باہر نکلوں گی تو ظاہر ہے کہ لوگ مجھے دیکھیں گے لیکن ان کے دیکھنے کا صرف مطلب یہ نہیں ہوتا کہ گندی نظروں اور سوچ سے دیکھ رہے ہیں بلکہ وہ اس لیے بھی دیکھیں گے تاکہ جان سکیں کہ میں کون ہوں اور کہاں سے آرہی ہوں. کو لوگ عورت کو غلط نظروں اور غلیظ سوچ سے دیکھتے ہیں ان کو نقاب، حجاب اور شلوار قمیض سے فرق نہیں پڑتا.. لباس کا کسی کی سوچ سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہر کوئی غلط سوچ سے عورتوں کو نہیںٰ دیکھتا"

یہ کہنا ہے حرا ترین کا جنھوں نے میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران خواتین کے مسائل پر گفتگو کی. حرا کا کہنا تھا کہ یہ ناانصافی ہوگی کہ صرف خواتین سے متعلق بات کی جائے اور مردوں کے مسائل پر بات نہ کی جائے۔

حرا ترین نے بتایا کہ انہیں عورت مارچ میں جانے کے لئے دعوت نامہ بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے اس میں شرکت نہیں کی، کیوں کہ اب اس مارچ کے کئی مقاصد ہیں، وہ خالص خواتین کے حقوق اور خود مختاری کے لیے نہیں۔ اگرچہ وہ خواتین کے حقوق کے لئے کیے جانے والے دیگر مظاہروں میں شریک ہوتی ہیں لیکن عورت مارچ میں شامل نہیں ہوتیں کیونکہ اسکے دیگر کئی مقاصد ہیں.

فیمنسٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خواتین کے حقوق کے لیے ایک ہی انداز میں بات کریں، ملک میں اس وقت ایک طرف یکساں حقوق کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف مردوں سے برتری کی بحث ہو رہی ہے. خواتین پر تشدد کسی طور ٹھیک بات نہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ مزے کہیں اور نہیں. یہاں عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، انہیں اہمیت دی جاتی ہے۔

Hira Tareen Remarks About Orat March

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hira Tareen Remarks About Orat March and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hira Tareen Remarks About Orat March to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   638 Views   |   07 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

پاکستان میں عورتوں کے بڑے مزے ہیں.. حرا ترین نے عورت مارچ والیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟

پاکستان میں عورتوں کے بڑے مزے ہیں.. حرا ترین نے عورت مارچ والیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پاکستان میں عورتوں کے بڑے مزے ہیں.. حرا ترین نے عورت مارچ والیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔